data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وینزویلا پر امریکی حملے اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کے اغوا کے خلاف پاپولر لیفٹ الائنس کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان سندھ کے سیکرٹری اطلاعات کامریڈ اقبال نے کہا کہ پاپولر لیفٹ الائنس کی کال پر امریکا کی غنڈہ گردی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کر کے اس کے صدر اور ان کی اہلیہ کو اغوا کر لیا ہے جو کھلی بین الاقوامی دہشت گردی ہے جسے مہذب دنیا قبول نہیں کرے گی۔ اس موقع پر سندھ کسان کمیٹی کے نائب صدر غلام مصطفیٰ راجپر، انجمن جماعت پسند کھیت کی رہنما انیلا قادری، عوامی تحریک کے سرمد راجپر، جیے سندھ محاذ کے خالد جونیجو اور پی ٹی آئی حیدرآباد کے رہنما محراب گل مہمند نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جہاں جہاں تیل، گیس اور قدرتی معدنیات موجود ہیں وہاں سامراجی طاقتیں اپنی جنگی جنون میں مبتلا ہوکر حملہ ہوتی ہیں۔ امریکا ہر جگہ سازشیں کرتا ہے اور کرپٹ فوجی جرنیلوں کے ذریعے حکومت کی تبدیلی لاتا ہے۔ جہاں لالچی غدار جرنیل نہیں ملتے وہاں وینزویلا کی طرح براہ راست ایکشن لیتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ امریکہ عراق، لیبیا اور دیگر ممالک سے تیل کے حصول کے لیے خونریز جنگیں کر کے اپنے مقاصد حاصل کر رہا ہے۔ اس وقت پوری دنیا انتہائی غیر محفوظ ہو چکی ہے۔ عالمی سطح پر کوئی ایسی طاقت نہیں جو امریکی سامراج کو اس فعل سے روک سکے۔ آج ترقی پسند اور محب وطن قوم پرست جماعتیں وینزویلا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر رہی ہیں۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران