جیکب آباد،آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،عوام مشکلات کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260107-11-17
جیکب آ باد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام شدید مشکلات کا شکار، ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ شہر کی ہول سیل مارکیٹ میں 38 کلو آٹے کا تھیلا جو چند روز قبل 3800 روپے میں فروخت ہو رہا تھا، اب اچانک 4500 روپے تک پہنچ گیا ہے، جس سے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہیں دوسری جانب ریٹیل مارکیٹ میں بھی آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، جہاں آٹا فی کلو 130 روپے سے بڑھ کر 140 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں آٹا جیسی بنیادی ضرورت کی چیز کا اس قدر مہنگا ہونا عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے۔شہری حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کا عناصر شامل ہے، جبکہ متعلقہ محکموں کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔ عوام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی خاموشی منافع خوروں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔ سماجی رہنماؤں، دکانداروں اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ کنٹرول اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو عوامی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آ سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ٹے کی قیمتوں میں جیکب ا
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟