ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر سید اظہر کاظمی کا دورہ کوٹ چھٹہ، تحصیل کابینہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
سید اظہر حسین کاظمی نے صیہونی میڈیا کی جانب سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حوالے سے کیے گئے جھوٹے پراپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اعصابی شکست تسلیم کرچکا ہے، آج پوری دنیا امریکی بدمعاشی اور ہٹ دھرمی کو دیکھ رہا ہے، کس طرح نام نہاد مسلم حکمران چُپ سادھے ہوئے ہیں لیکن آج بھی مرد میدان للکار رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان کے صدر سید اظہر حسین کاظمی نے تحصیل کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا، تحصیل صدر مولانا مظہر عباس جعفری اور اُن کی کابینہ سے ملاقات کی۔ تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا اور تنظیم سازی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سید اظہر حسین کاظمی نے صیہونی میڈیا کی جانب سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حوالے سے کیے گئے جھوٹے پراپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اعصابی شکست تسلیم کرچکا ہے، آج پوری دنیا امریکی بدمعاشی اور ہٹ دھرمی کو دیکھ رہا ہے، کس طرح نام نہاد مسلم حکمران چُپ سادھے ہوئے ہیں لیکن آج بھی مرد میدان للکار رہا ہے، گزشتہ بارہ دنوں کی ایران اسرائیل جنگ میں جو ڈٹا رہا ہے بھلا وہ آج کیسے بھاگے گا، ہم فرار سے زیادہ شہادت کو ترجیح دیتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
(اویس کیانی) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیاگیا۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی،مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
صدر مورگن ہیوز انرجی گریگوری بلوم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں جس پروفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہاکہ مقامی توانائی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وفاقی وزیر نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پرعلی پرویز ملک نے گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اورکہاکہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت دستیاب مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت ویٹول سمیت عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ بانڈڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
Ansa Awais Content Writer