کراچی میں سردی کے دوران گیس اور بجلی کے مسائل شدت اختیار کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
بسیم افتخار: شہر قائدمیں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی کے مسائل بھی شہریوں کے لیے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ملیر، جیکسن، منگھوپیر، شاہ لطیف ٹاؤن، نصرت بھٹو کالونی، کنواری کالونی، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، بلدیا اور سلطان آباد سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی قلت نے رہائشیوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کے مسائل کے سبب ایل پی جی کا استعمال بڑھ گیا ہے جو معاشی بوجھ کا باعث بن رہا ہے۔ دن کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی یا بندش کھانے پکانے کے عمل کو دشوار بنا رہی ہے۔سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے سے صبح ساڑھے 5 بجے تک گیس کی لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے تاکہ دن کے اوقات میں صارفین کو بہتر پریشر فراہم کیا جا سکے۔
ملک میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی
دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، جہاں صارفین 4 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سامنا کر رہے ہیں۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق شہر کے 70 فیصد فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، جبکہ 30 فیصد فیڈرز پر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، ان کی تفصیلات کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقے کی معلومات کے لیے ویب سائٹ کا جائزہ لیں تاکہ ضروری انتظامات کر سکیں۔
گیس صارفین کے لیے اچھی خبر،گیس مہنگی نہیں ہوگی
یاد رہے کہ پنجاب میں گیس صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ گیس مہنگی نہیں ہوگی۔وزیر پیٹرولیم نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم کےاحکامات پر گیس کی قیمت نہیں بڑھا رہے،یکم جنوری سےگیس کی قیمت تبدیل نہیں کر رہے ۔گیس سیکٹرگردشی قرض 3 ہزار ارب روپے ہے ۔
اس رقم میں لیٹ پیمنٹ سرچارج بھی شامل ہے ۔گیس گردشی قرض رپورٹ کابینہ کی توانائی کمیٹی میں جمع کرادی۔ آئی ایم ایف شرائط کے تحت یہ رپورٹ جمع کرائی گئی ہے۔
چھٹیوں پر سکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ؛ وزیر تعلیم کا نوٹس
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔