بنگلادیش کو بھارت میں میچز نہ کھیلنے پر آئی سی سی کی ای میل موصول
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
بنگلادیش کو بھارت میں میچز نہ کھیلنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ای میل موصول ہو گئی۔
ذرائع بی سی بی کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو گزشتہ رات گئے آئی سی سی کی جانب سے ای میل موصول ہوئی ہے۔ آئی سی سی کی یہ جوابی ای میل تھی جو بی سی بی نے اتوار کو کی تھی۔
بی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اپنی ای میل میں بنگلادیش سے ٹورنامنٹ کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات سے متعلق پوچھا ہے۔ آئی سی سی نے سیکیورٹی خدشات کی نوعیت اور ان کی تفصیل کے حوالے سے پوچھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی آئی سی سی کو آج تفصیلی جواب دے گا، بی سی بی کے ساتھ نہ ورچوئل کال ہوئی نہ بی سی بی کو بھارت نہ آنے کی صورت میں پوائنٹس نہ ملنے کا کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بی سی بی نے سیکیورٹی خدشات کے تحت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے اور میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے کا کہا تھا۔
اس سے قبل کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلادیش کی بھارت سے باہر وینیو پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میچز کے لیے بھارت جانے کا کہہ دیا، بھارت نہ جانے کی صورت میں پوائنٹس کھونا پڑیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔