فتح جنگ: زائد المیعاد ادویات اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانیں سیل، بھاری جرمانے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز

فتح جنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن، کمشنر راولپنڈی, ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا , اے سی فتح جنگ کی ہدایات پر تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ کے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں، بیکریوں، میڈیکل اسٹورز، سبزی اور فروٹ شاپس پر اچانک چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران زائد المیعاد ادویات، خراب سبزیاں و پھل اور غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء برآمد ہوئیں جنہیں موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔


کارروائی میں متعدد دکانیں سیل کی گئیں جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ میڈیکل اسٹورز پر ایکسپائر ادویات رکھنے اور ریکارڈ مکمل نہ ہونے پر سخت نوٹس لیا گیا، جبکہ ہوٹلوں اور بیکریوں میں ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر قانونی کارروائی کی گئی۔


چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ عوام کی صحت سے کسی قسم کا کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا اور مستقبل میں بھی ایسے اچانک معائنے اور کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ اشیائے خوردونوش اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی اسکرونٹی کا مرحلہ مکمل چکوال میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کر دی معرکہ حق کے بعد طیاروں کے آرڈرز، جلد آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتے: خواجہ آصف معرکہ حق کے بعد اتنے جہازوں کے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں.

.. ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈاراور میانمار کے وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو وزیراعظم سے ایاز صادق کی ملاقات، بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات پر اعتماد میں لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور غیر معیاری فتح جنگ

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف