حیدرآباد ،ڈائریکٹر محتسب کا رورل ہیلتھ سینٹر کا دورہ،طبی سہولیات کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ سہیل احمدر اجپوت تمغہ امتیاز کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹرمحتسب سندھ حیدرآباد ریجن سید محمد سجاد حیدر نے رورل ہیلتھ سینٹر ہوسڑی کادورہ کرکے ہیلتھ سینٹر میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا-اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نے حاضری رجسٹراور ادویات کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی -ریجنل ڈائریکٹر نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارجن کمارکے ہمراہ ہیلتھ سینٹر کا معائنہ کیاجس کے دوران میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فہیم قریشی کو اسپتال سے غیر حاضرپایا۔ حاضری رجسٹر کے مطابق رورل ہیلتھ سینٹر میں مجموعی طور پر 16ملازمین تعنیات ہیں تاہم دورے کے وقت صرف 8 ملازمین کی حاضری درج تھی۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارجن کمار نے آگاہ کیا کہ مذکورہ رورل ہیلتھ سینٹرکے اطراف تقریباً 10 چھوٹے بڑے دیہاتوں کو طبی سہولیات فراہم کررہا ہے جس کی مجموعی آبادی تقریباً40 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ قریبی علاقوں میں کسی اور طبی سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث ہیڈ آفس پی پی ایچ آئی کی جانب سے فراہم کی جانے والی ادویات ناکافی ہوتی ہیں ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہیلتھ سینٹر میں روزانہ صبح کے اوقات میں 6 گھنٹے مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے اورموجود ادویات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ 24 گھنٹے صرف نارمل ڈیلیوری کی سہولیات دستیاب ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے فارمیسی اور اسٹور کا بھی معائنہ کیا اور ادویات کی دستیابی،اسٹاک کی صورتحال سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رورل ہیلتھ سینٹر ریجنل ڈائریکٹر طبی سہولیات
پڑھیں:
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے.
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔