پاکستانی سکیورٹی فورسز کے پیچھے پاکستانی پولیٹکل فورسز یک زبان نہیں: طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے پیچھے تمام سیاسی قوتیں یک زبان نظر نہیں آتیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اس حوالے سے سب سے نمایاں فرق پاکستان تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا میں اس کی حکومت کی جانب سے سامنے آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ این ایف سی سے متعلق معاملات میں فنڈز کے لیے اجلاسوں میں تو شریک ہوتے ہیں، لیکن وزیراعظم کی زیر صدارت دہشت گردی کے خلاف ہونے والے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتے۔
انہوں نے بتایا کہ عوامی سطح پر بیانات دینے سے قبل پس پردہ متعدد کوششیں کی گئیں تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر سیاسی اتفاقِ رائے قائم کیا جا سکے۔ طلال چوہدری کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو یہ مؤقف اختیار کیا کہ وہ اس جنگ میں شامل نہیں ہوں گے، کیونکہ ایسا کرنے سے انہیں اے این پی، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی ایف جیسی جماعتوں کی صف میں کھڑا ہونا پڑے گا۔
وزیرِ مملکت نے کہا کہ یہ ایک مخصوص بیانیہ ہے، جس کے پیچھے پی ٹی آئی کی قیادت ہے، اور ان کے نزدیک ریاست جتنی زیادہ دباؤ اور انتشار کا شکار ہوگی، اتنا ہی انہیں سیاسی فائدہ حاصل ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل طلال چوہدری
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :