سنگاپور میں ایک غیر معمولی اور سنسنی خیز واقعے میں ایم آر ٹی ٹریکس پر چڑھ کر گزرتی ٹرین کی ویڈیو بنانے اور بعد ازاں پولیس سے بچنے کے لیے ایک بزرگ خاتون کے بستر کے نیچے چھپنے والے 17 سالہ لڑکے کو عدالت نے 18 ماہ کی پروبیشن کی سزا سنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ویلاگر کی چلتی ٹرین کی چھت سے مناظر فلماتے ویڈیو وائرل

عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ لڑکا 2025 میں 2 مختلف واقعات میں ملوث رہا۔ پہلے واقعے میں اس نے سروس کے دوران سیمی اور تنہ میرا ایم آر ٹی اسٹیشنز کے درمیان ریلوے ٹریکس تک خفیہ راستے سے رسائی حاصل کی، چہرہ ڈھانپ کر ٹریک کے بالکل قریب لیٹ گیا اور تیز رفتار ٹرین کے گزرنے کی ویڈیو بنائی۔

یہ ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر ٹرانسپورٹ حکام نے پولیس کو رپورٹ دی۔

دوسرے واقعے میں لڑکے نے آدھی رات کے وقت ایک رہائشی عمارت کی چھت پر چڑھنے کی مہم جوئی کی۔ پولیس کے پہنچنے پر وہ عمارت سے نیچے اترتے ہوئے ایک فلیٹ میں داخل ہو گیا اور 86 سالہ خاتون کے بستر کے نیچے جا چھپا، جو اس وقت گہری نیند میں تھیں اور اس ڈرامائی منظر سے لاعلم رہیں۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد لڑکے نے خود دروازہ کھول کر پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

یہ بھی پڑھیں: برفیلے پہاڑ پر وینا ملک کی مبینہ ’اوور ایکٹنگ‘ نے کیا گل کھلائے؟

لڑکے نے نومبر 2025 میں عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے اور غیر قانونی داخلے کے الزامات میں جرم قبول کیا۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ اس کے اقدامات بدنیتی کے بجائے خطرناک مہم جوئی اور غلط فیصلوں کا نتیجہ تھے۔

A 17-year-old boy has been charged with criminal trespass and endangering the safety of MRT passengers in Singapore after allegedly climbing onto an operational train track between Simei and Tanah Merah stations — an incident that sparked concern after a video of the act surfaced… pic.

twitter.com/RDWKg99MAx

— Malay Mail (@malaymail) July 4, 2025

عدالت نے 6 جنوری کو فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات عام طور پر سخت سزا کے متقاضی ہوتے ہیں، تاہم کم عمری اور اصلاح کے امکانات کو دیکھتے ہوئے لڑکے کو جیل کے بجائے 18 ماہ کی پروبیشن دی گئی۔

فیصلے کے تحت اسے 80 گھنٹے کمیونٹی سروس، رات کے اوقات میں کرفیو، نفسیاتی نگرانی اور علاج کی پابندی کرنا ہوگی، جبکہ اس کے والدین کو 5,000 سنگاپور ڈالر کا ضمانتی بانڈ جمع کرانا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسٹنٹ بستر بیڈ پروبیشن پولیس خاتون ریلوے ٹریک سنگاپور سوشل میڈیا

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیڈ پولیس خاتون ریلوے ٹریک سنگاپور سوشل میڈیا

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار