راولپنڈی، قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان سعودی عرب سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
راولپنڈی:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اسحاق اور عرفان علی شامل ہیں، ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا اور دونوں ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔
حکام نے بتایا کہ ملزم محمد اسحاق گزشتہ 17 سال سے خوشاب پولیس کو مطلوب تھا جس کے خلاف سال 2009 میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اسی طرح ملزم عرفان علی نارووال پولیس کو سال 2020 سے مطلوب تھا، ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسز جاری کیے تھے اور ملزمان کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس کےمتعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔