آئی ایم ایف کی شرائط ، آئندہ بجٹ کی تیاری شروع
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
اسلام آباد:آئی ایم ایف کے اسٹرکچرل بینچ مارک کے تحت آئندہ بجٹ کی تیاری شروع کردی گئی . جس میں ٹیکس اصلاحات، سپر ٹیکس کی شرح میں کمی اور ٹیکس اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے اور اسے بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے اسٹرکچرل بینچ مارک کے مطابق ترتیب دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس اصلاحات، سپر ٹیکس کی شرح میں کمی اور ٹیکس اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔حکومت نے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کم آمدنی والے اداروں کے لیے سپر ٹیکس کی حد بڑھانے اور شرح کم کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت چار برسوں میں سپر ٹیکس کی شرح 5 فیصد تک لانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے جبکہ پرائمری بیلنس سرپلس ہونے پر پانچویں سال سپر ٹیکس مکمل ختم کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں معاشی گروتھ اور سرمایہ کاری کے فروغ کو ترجیح دی جائے گی اور بے روزگاری اور غربت میں کمی کے لیے بھی اقدامات شامل ہوں گے۔بجلی کے ریٹس میں کمی، ٹیکس ریلیف اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت قرض میں ریلیف پر بھی ورکنگ جاری ہے۔حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے اسٹرکچر میں ضروری تبدیلیوں کی درخواست دی جائے گی .
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سپر ٹیکس کی آئی ایم ایف کیا جا کے لیے
پڑھیں:
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روومن پاول نے مشترکہ طور پر سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 24, 2026
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے آغاز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں اور شائقین کو دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہ صرف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے بلکہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے گی۔ پاکستانی ٹیم سیریز میں عمدہ آغاز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ میزبان ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برائن لارا پاکستان ٹرافی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز