بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا معاملہ: بنگلہ دیشی بورڈ آج آئی سی سی کو تحفظات سے آگاہ کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز

ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا، بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔ذرائع بی سی بی کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو گزشتہ رات گئے آئی سی سی کی جانب سے ای میل موصول ہوئی ہے، آئی سی سی کی یہ جوابی ای میل تھی جو بی سی بی نے اتوار کو کی تھی، آئی سی سی نے اپنی ای میل میں بنگلہ دیش سے ٹورنامنٹ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات سے متعلق پوچھا ہے، آئی سی سی نے سکیورٹی خدشات کی نوعیت اور ان کی تفصیل کے حوالے سے استفسار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بی سی بی نے سکیورٹی خدشات کے تحت ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے اور میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے کا کہا تھا۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی سے ورچوئل میٹنگ کی خبر مسترد کر دی، بھارت جانے سے انکار پر پوائنٹس نہ ملنے کو بھی مسترد کر دیا ہے۔اس سے قبل ویب سائٹ نے دعوی کیا تھا کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی ٹی 20 ورلڈ کپ میچ بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو میچز کیلئے بھارت جانا ہوگا، انڈیا نہ جانے کی صورت میں بنگلہ دیش کو پوائنٹس کھونا پڑیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بالر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا سندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے،سیاسی اور قبائلی رہنمائوں سے ملاقاتیں شیڈول وزیراعظم محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے،سیاسی اور قبائلی رہنمائوں سے ملاقاتیں شیڈول حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال میں اہم تبدیلیوں کیلئے مشاورت وزیراعظم کی زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلیے اہم اقدامات کی ہدایات ایران میں مظاہرے جاری، صدرکا سکیورٹی فورسز کو مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم تیرہ سال بعد ڈھاکا سے پہلی براہ راست پرواز 29 جنوری کو کراچی پہنچے گی انڈونیشیاء ،پاکستانی سفیر زاہد حفیظ کی وزیر تجارت سے ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا