تیل وینزویلا کا لیکن اختیار امریکا کا؛ ٹرمپ کے بیان کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
تیل وینزویلا کا لیکن اختیار امریکا کا؛ ٹرمپ کے بیان کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس )صدر ٹرمپ کے وینزویلا کے تیل کا اختیار لینے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے صدر کی گرفتاری اور نیویارک کی عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے پیشی کے بعد امریکی صدر کا اہم بیان سامنے آیا تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وینزویلا اب امریکا کو 3 کروڑ سے 5 کروڑ بیرل خام تیل فراہم کرے گا اور امریکی آئل کمپنیاں وہاں سرمایہ کاری کریں گی۔امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بدھ کے روز عالمی معیار کا برینٹ کروڈ کی قیمت کم ہو کر 60 ڈالر فی بیرل تک آگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.
کہا جا رہا ہے کہ جمع شدہ تیل کی مجموعی مالیت 3 ارب ڈالر تک ہوسکتی ہے اگر یہ تیل عالمی منڈی میں آجائے تو قیمتیں مزید نیچے جا سکتی ہیں۔خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب کہ گزشتہ برس ہی تیل کی قیمتوں میں کووِڈ کے بعد سب سے بڑی سالانہ کمی دیکھی گئی۔یہ پیش رفت چین کے لیے بھی تشویش کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ وینزویلا اپنی تقریبا 80 فیصد تیل برآمدات چین کو کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمستفیض کو آئی پی ایل سے نکالنا افسوسناک ہے، ایسا پاکستان کیساتھ بھی ہوتا رہا ہے: معین علی بھی بول پڑے بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا معاملہ: بنگلہ دیشی بورڈ آج آئی سی سی کو تحفظات سے آگاہ کریگا وزیراعظم محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے،سیاسی اور قبائلی رہنمائوں سے ملاقاتیں شیڈول حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال میں اہم تبدیلیوں کیلئے مشاورت وزیراعظم کی زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلیے اہم اقدامات کی ہدایات ایران میں مظاہرے جاری، صدرکا سکیورٹی فورسز کو مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم تیرہ سال بعد ڈھاکا سے پہلی براہ راست پرواز 29 جنوری کو کراچی پہنچے گیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں کے بعد
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔