سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ایک مقبول عوامی لیڈر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قوم کی آواز دبانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف حکومتی جبر، گرفتاریوں، کریک ڈان اور آزادیِ اظہار پر قدغنیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ موجودہ حکمران عوامی حمایت سے محروم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے سندھ کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ پی ٹی آئی کی جاری اسٹریٹ موومنٹ میں عوامی رابطے کو مضبوط بنانے میں اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی قیادت نے محدود وسائل کے باوجود عوامی فلاح کے لیے عملی اقدامات کیے، جو دیگر صوبوں کے لیے مثال ہیں۔ فہیم خان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ روا رکھے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف غیر آئینی بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مقبول عوامی لیڈر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قوم کی آواز دبانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف حکومتی جبر، گرفتاریوں، کریک ڈان اور آزادیِ اظہار پر قدغنیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ موجودہ حکمران عوامی حمایت سے محروم ہیں۔ فہیم خان کے مطابق جب حکومت کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوجائے تو وہ طاقت کے استعمال کا سہارا لیتی ہے۔ سابق ایم این اے نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی قوتِ خرید ختم ہوچکی ہے، جبکہ حکومت صرف دعوں اور اعداد و شمار کی ہیر پھیر میں مصروف ہے۔ 

انہوں نے بیرونی قرضوں میں خطرناک حد تک اضافے پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو مقروض بنانے والی پالیسیاں قومی مفاد کے خلاف ہیں۔ فہیم خان نے فارم 47 کے ذریعے قائم کی گئی جعلی حکومت کو مکمل طور پر نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت عوام کا مینڈیٹ چرا کر اقتدار میں آئی ہے، اسی لیے نہ معیشت سنبھال سکی اور نہ ہی عوام کو ریلیف دے سکی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف آئین، عمران خان کا سمیت تمام اسیران کی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ فہیم خان ہوئے کہا انہوں نے

پڑھیں:

توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔

اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری