سندھ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
حکومتِ سندھ نے کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں پرنسپل کے عہدوں پر بڑے پیمانے پر ایڈجسٹمنٹس اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے 6 جنوری 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف سرکاری ڈگری اور کامرس کالجز میں اساتذہ کو پرنسپل (بی ایس 20) کے عہدوں پر ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے ترقی پانے والے پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید شیخ کو گورنمنٹ ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر لطیف آباد نمبر 11، حیدرآباد میں پرنسپل کے خالی عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، جب کہ پروفیسر گل محمد جونیجو کو گورنمنٹ سچل سرمست کامرس کالج حیدرآباد میں پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح پروفیسر عبیداللہ دایو کو گورنمنٹ ڈگری کالج یاسین، شکارپور، پروفیسر راشد علی کو گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کھپرو، اور پروفیسر نذیر اسلم خان کو ایس ایم گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر 1، کراچی میں پرنسپل کے عہدے پر ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔
مزید برآں، پروفیسر منظور حسین راہوجو کو گورنمنٹ ایس ایل ڈگری کالج قمبر میں پرنسپل کے خالی عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ تمام ایڈجسٹمنٹس متعلقہ افسران کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں انتظامی تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں پرنسپل کے کو گورنمنٹ کیا گیا ہے
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔