بنگلہ دیش ایئرلائن کا کراچی کے لئےشیڈول جاری، پہلی پرواز کی تمام نشستیں بک
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: بنگلادیش کی بیمان ایئرلائن نے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
میڈیاذرائع کے مطابق بنگلادیش کی بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز 29 جنوری بروز جمعرات کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے اڑان بھرے گی۔جبکہ بیمان ایئر ڈھاکا کراچی کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔
بیمان بنگلادیش ایئرلائن نے براہ راست پروازوں کی سیٹس کی بکنگ شروع کردی ہے، بکنگ کھلتے ہی پہلی پروازوں کی تمام نشستیں گھنٹوں میں مکمل ہوگئیں۔ اس طرح پاکستان بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ممالک کے عوام پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے بنگلادیش کی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر بیمان بنگلادیش ایئرلائن کو تین ماہ کے لیے 30 مارچ 2026 تک پروازوں کی اجازت ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پروازوں کی کراچی کے
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔