تیرہ سال بعد ڈھاکا سے پہلی براہ راست پرواز 29 جنوری کو کراچی پہنچے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز

کراچی(سب نیوز )پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور بنگلا دیش کی بیمان ائیرلائن نے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق کئی سال بعد بنگلادیش کی بیمان ائیرلائن کی پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکا سے کراچی پہنچے گی، ابتدائی طور پر بیمان ائیر ڈھاکا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔ اس سے قبل بنگلادیش سے آخری براہ راست پرواز 2012 میں کراچی آئی تھی۔

بیمان ائیرلائن نے ڈھاکا سے کراچی کی پروازوں پر نشستوں کی بکنگ شروع کردی ہے اور ٹریول ایجنٹس کے مطابق بکنگ کھلتے ہی ابتدائی پروازوں کی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں بک ہو گیں۔ ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ملکوں کے عوام پرجوش ہیں۔یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی ہدایات پر چند دن قبل ہی بیمان ائیرلائن کو کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دی تھی جبکہ پی آئی اے اور بیمان ائیر کے درمیان کارگو کی نقل و حمل کے لیے گزشتہ ماہ معاہدہ طے پاچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانڈونیشیاء ،پاکستانی سفیر زاہد حفیظ کی وزیر تجارت سے ملاقات انڈونیشیاء ،پاکستانی سفیر زاہد حفیظ کی وزیر تجارت سے ملاقات حکومت اور اپوزیشن کی مذاکرات کیلئے آگے بڑھیں: نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو عمران خان اور بشری بی بی کی جیل میں ملاقات، دونوں 45 منٹ تک اکٹھے رہے اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ: ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: براہ راست پرواز ڈھاکا سے

پڑھیں:

ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے

( ویب ڈیسک ) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔

 عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔

 معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا