پاکستان بنگلادیش براہ راست فضائی رابطے میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
علامتی فوٹو
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بنگلادیشی ایئر لائن نے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ڈھاکا سے ذرائع کے مطابق کئی سال بعد بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کی پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکہ سے کراچی پہنچے گی۔ ابتدائی طور پر یہ ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈھاکہ سے کراچی کی پروازوں پر نشستوں کی بکنگ شروع کردی گئی ہے۔ ٹریول ایجنٹ کے مطابق بکنگ کھلتے ہی ابتدائی پروازوں کی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں بک ہو گئیں۔
ٹریول ایجنٹ کے مطابق پاکستان بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ملکوں کے عوام پرجوش ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی ہدایات پر بیمان ایئر لائن کو کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت چند دن قبل دی تھی، جبکہ قومی ایئرلائن اور بیمان ایئر کے درمیان کارگو کی نقل حمل کے لیے گزشتہ ماہ معاہدہ طے پاچکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔