چترال پروازوں کی بندش پر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا سخت اظہارِ تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایوان بالا کی جانب سے بھیجے گئے عوامی اہمیت کے ایک نکتے کے تحت کوئٹہ کے لیے پروازوں کے کرایوں میں غیر معمولی اضافے کے معاملے پر غور کیا گیا اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے چترال سے آنے جانے والی پروازوں کی آپریشنل صورتحال پر بریفنگ لی۔

اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر زرقہ سہروردی تیمور، سینیٹر عمر فاروق اور سینیٹر عطا الحق نے شرکت کی۔

قائمہ کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کا خیرمقدم کیا اور قومی فضائی ادارے میں خاطر خواہ فنڈز کی فراہمی اور نجی شعبے کے ذریعے آپریشنل مینجمنٹ کے اقدامات کو سراہا۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود نے اس امر پر زور دیا کہ حکومتوں کا کام کاروبار چلانا نہیں ہوتا اور نجکاری کے نتیجے میں وہ بڑے عوامی وسائل بچیں گے جو ماضی میں بیل آؤٹ پیکجز پر خرچ کیے جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اب پی آئی اے کو پیشہ ور ماہرین مؤثر انداز میں چلائیں گے اور ادارہ اپنی سابقہ ساکھ بحال کرے گا۔
کمیٹی نے چترال کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ یہ معطلی طیاروں کی کمی کے باعث ہوئی ہے کیونکہ اس وقت صرف دو اے ٹی آر طیارے آپریشنل ہیں۔ تاہم کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ نجکاری اور مالی وسائل کی فراہمی کے بعد وزارت کی اولین ترجیح گراؤنڈڈ طیاروں بشمول اے ٹی آر طیاروں کی مرمت ہے تاکہ چترال روٹ پر سروس بحال کی جا سکے۔ سیکرٹری دفاع نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ اس روٹ کی بحالی کے لیے کنسورشیم کو سفارشات دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید تجویز دی کہ چترال اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ گرین ٹورازم اقدام اور وزارتِ دفاع کے درمیان تعاون فضائی سفر کو بڑھانے اور روٹس کی افادیت بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کمیٹی کو زیر غور منصوبوں سے بھی آگاہ کیا جن کے تحت چارٹرڈ ہیلی کاپٹر سروسز متعارف کرانے اور چترال کی پروازوں کو چارٹرڈ آپریشنز کے ساتھ منسلک کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود نے چترال کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے اور ہفتہ وار ایک سے دو پروازیں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بعض روٹس اسٹریٹجک نوعیت کے حامل ہوتے ہیں اور انہیں محض منافع کے پیمانے پر نہیں پرکھا جانا چاہیے۔

قائمہ کمیٹی نے کوئٹہ کے لیے پروازوں کے کرایوں میں غیر معمولی اضافے کے مسئلے کا بھی جائزہ لیا۔ اراکین کمیٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور وزارتِ دفاع پر زور دیا کہ کرایوں کی حد مقرر کرنے کا مؤثر نظام متعارف کرایا جائے کیونکہ بلوچستان کے رہائشیوں کو حد سے زیادہ کرایوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ عام طور پر ہوائی کرایوں کا تعین طلب اور رسد کی ضروریات کے تحت ہوتا ہے۔ تاہم کمیٹی کی سفارش پر سیکرٹری دفاع نے یقین دہانی کرائی کہ کرایوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے کیپنگ میکانزم وضع کیا جائے گا۔ کمیٹی نے موجودہ ایئرپورٹ پروٹوکول سسٹم میں خامیوں کی نشاندہی بھی کی اور اس میں بہتری پر زور دیا۔ متعلقہ حکام نے علیحدہ کاؤنٹرز کے قیام اور پروٹوکول میکانزم کی مزید بہتری کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود نے ہدایت کی کہ کوئٹہ کے لیے زائد کرایوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایئرلائن معاہدوں میں مناسب سہولت کار شقیں شامل کی جائیں تاکہ بلوچستان کے عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید برآں قائمہ کمیٹی نے ایئرپورٹ پاسز کی مدتِ معیاد اور ایئرپورٹس پر بیت الخلاء کی خراب حالت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کمیٹی نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ ایئرپورٹ سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے۔ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ وفاقی کابینہ نے حال ہی میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لیے تین بڑے ایئرپورٹس پر ایئرپورٹ سروسز آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ مسافروں کو درپیش مشکلات میں کمی کے لیے ایئرپورٹ پاسز کی مدت ایک سال سے بڑھا کر دو سال کی جائے۔چیئرمین و اراکین نے کہا کہ قائمہ کمیٹی عوامی سہولیات اور تعمیری اقدامات کے لیے پُرعزم ہے۔

قائمہ کمیٹی کو پاکستان۔افغانستان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان و سعودی عرب کے مابین حال ہی میں طے پانے والے دفاعی معاہدے پر اِن کیمرہ بریفنگ بھی دی گئی۔قائمہ کمیٹی نے کامیابیوں کو سراہا اور دفاعی معاہدے کی تعریف کی۔ اراکین کمیٹی نے اس امر پر زور دیا کہ وفاقی وزیر برائے دفاع باقاعدگی سے قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفتح جنگ: زائد المیعاد ادویات اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانیں سیل، بھاری جرمانے فتح جنگ: زائد المیعاد ادویات اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانیں سیل، بھاری جرمانے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی اسکرونٹی کا مرحلہ مکمل عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی چکوال میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق اپوزیشن کیساتھ مذاکرات اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہیں: رانا ثناء اللہ محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی پروازوں کی برائے دفاع

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف