سید غدیر عباس شیرازی مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل نامزد، نوٹیفیکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
ایم ڈبلیو ایم ملتان کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سید غدیر عباس شیرازی اس سے قبل ضلع خانیوال میں آرگنائزر کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں، جبکہ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا بھی حصہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے صدر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے اپنی ضلعی کابینہ کی توسیع کرتے ہوئے سید غدیر عباس شیرازی کو مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کا جنرل سیکرٹری نامزد کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سید غدیر عباس شیرازی اس سے قبل ضلع خانیوال میں آرگنائزر کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں، جبکہ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا بھی حصہ تھے۔ ضلعی صدر عون رضا انجم نے کہا کہ سید غدیر عباس شیرازی کے آنے سے تنظیم سازی میں مزید بہتری آئے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
اسامہ ملک : یکم جون سے لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز کا معاملہ،پہلے دن کتنے شہری کیمرے کی نظر میں آئے؟ کتنے چالان ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی۔
کراچی شہر میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان سسٹم کے آغاز کے پہلے ہی دن مجموعی طور پر 96 چالان جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تمام چالان میٹروپول سے ایئرپورٹ جانے اور آنے والی مرکزی سڑک پر کیمروں کی مدد سے کیے گئے، پہلے دن مجموعی طور پر 11 مختلف کیٹیگریز کی گاڑیوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
اعداد و شمار کے مطابق بڑی بسوں کے 2، کوسٹر کے 2، ڈبل کیبن کا 1 اور عام گاڑیوں کے 9 چالان کیے گئے، اسی طرح منی بس کے 6، منی ٹرک کے 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان بھی جاری ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کے 43 چالان کیے گئےجبکہ ٹرک کے 3، وین کے 4 اور واٹر ٹینکر کے 2 چالان بھی شامل ہیں۔
تمام چالان اس بنیاد پر کیے گئے کہ گاڑیاں اپنی مقررہ لین چھوڑ کر دوسری لین میں چل رہی تھیں، مزید یہ بھی سامنے آیا کہ فرسٹ لین میں کم رفتار سے چلنے والی گاڑیوں کو بھی لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات