سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور، ملی وحدت، شیعہ برادری کو درپیش مسائل اور موجودہ حالات میں مشترکہ لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں شخصیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی مفاد، اتحادِ امت اور مظلوم اقوام کی حمایت کے لیے باہمی روابط اور مشاورت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، قومی سلامتی، امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور، ملی وحدت، شیعہ برادری کو درپیش مسائل اور موجودہ حالات میں مشترکہ لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں شخصیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی مفاد، اتحادِ امت اور مظلوم اقوام کی حمایت کے لیے باہمی روابط اور مشاورت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی، مولانا حیات عباس نجفی، مولانا صادق جعفری، مولانا مختار احمد امامی، علامہ مبشر حسن اور رضی حیدر رضوی جبکہ جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے علامہ سید باقر حسین زیدی، علامہ نثار احمد قلندری، غیور عباس سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے قومی یکجہتی اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔