فلسطین فائونڈیشن کے وفد کی پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیر ازہر علی ہمدانی، قاضی زاہد اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کراچی پریس کلب میں نو منتخب صدر اور سیکرٹری سمیت کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی اور مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ صحافی برادری نے ہمیشہ حق کی آواز کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملاقات کے دوران کراچی پریس کلب کے نو منتخب اراکین میں نائب صدر ارشاد کھوکھر۔ سیکرٹری اسلم خان، جوائنٹ سیکرٹری فاروق سمیع سمیت عبد الجبار، اختر سومرو، عمران ایوب، شیما صدیقی، فریال عارف،جاوید صبا، فرید عالم،جاوید مہر اور دیگر موجود تھے۔ملاقات میں فلسطین فائونڈیشن کے سیکرٹری اطلاعات علی احمر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ امریکہ دنیا میں انارکی پھیلانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سی آئی اے نے ایک نئئی ڈاکٹرائن کے تحت امریکی صدر ٹرمپ کے انتخاب سے ہی دنیا میں افراتفری پھیلانے کے لئے کوششیں جاری رکھی ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات اور ان کا سیاسی عمل دنیا کے امن کے لئے خطرہ اور انارکی کو جنم دے رہاہے۔ انہوںنے گذشتہ دنوں وینزویلا میں صدرمادورو کے اغوا کو کھلی جارحیت اور دہشتگردی قرار دیا۔ اس موقع پر انہوںنے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستانی صحافیوں اورکراچی پریس کلب کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انکاکہنا تھاکہ فلسطین میں سیکڑوں صحافیوں نے اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں جام شہادت نوش کیا ہے ہم ان تمام صحافیوں کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سیکرٹری کراچی پریس کلب اسلم خان کاکہنا تھا کہ فلسطین کاز ہم سب کا مشترکہ کاز ہے اور پاکستان میں فلسطین فائونڈیشن نے اس کاز کو زندہ رکھنے میں بہترین کردار ادا کیا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ان کاکہنا تھا کہ حق کی آواز کو خاموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوںنے مزید کہاکہ صحفای برادری اور کراچی پریس کلب نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے جدوجہد کی ہے اور مستقبل میں بھی جدوجہد جاری رہے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فلسطین فائونڈیشن کراچی پریس کلب کے لئے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔