data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفی لغاری کی زیر صدارت ڈی پی ای سی(ڈسٹرکٹ پولیو ایراڈیکیشن کمیٹی)کا اجلاس برائے قومی انسداد پولیو مہم (این آئی ڈیز)فروری 2026آج کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفیس میں منعقد ہوا۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو ٹنڈوالہیار میڈم وردہ نایاب،اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہیاربابر راہپوٹہ، اسسٹنٹ کمشنر چمبڑ حماد علی زرداری،اسسٹنٹ کمشنر جھنڈومری شہزادو عمیر جروار، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈوالہیارڈاکٹر بھارو مل، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ٹنڈوالہیارعلی مراد پتافی،چیف میونسپل آفیسر ٹنڈوالہیار عابد ولی کھوسہ، محکمہ صحت، تعلیم،پولیس ،لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران اور پرائیوٹ اسکول ایسوسیئییشن کے نمائدنگان نے شرکت کی اجلاس میںضلع بھر میں فروری 2026 میں شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں، حکمت عملی، سیکیورٹی انتظامات، لاجسٹک سپورٹ، ٹیموں کی تشکیل اور مائیکروپلانز کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ضلع بھر میں مہم کو مئوثر ، محفوظ اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے مائکرو پلان کے تحت اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اسلئے ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ اس بیماری سے بچائو کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ مستقبل کے نونہال اس موذی مر ض سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام محکموں کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر

پڑھیں:

وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد