کارتك آریان کی 17 سالہ لڑکی سے رومانس کی افواہیں، گوا کی تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
بالی ووڈ اداکار کارتک آریان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئے ہیں، جہاں ان کی ذاتی زندگی سے جڑی نئی افواہوں نے توجہ حاصل کرلی ہے۔
ریڈٹ اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکار کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ مبینہ طور پر برطانیہ میں مقیم ایک کم عمر لڑکی سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب گوا میں چھٹیاں گزارتے ہوئے چند تصاویر سامنے آئیں، جنہوں نے صارفین کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 35 سالہ کارتک آریان کا نام ایک لڑکی کرینا کوبیلیوٹ سے جوڑا جارہا ہے۔ یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب صارفین نے کارتک اور مبینہ طور پر اس لڑکی کی جانب سے الگ الگ شیئر کی گئی ساحلِ سمندر کی تصاویر میں غیر معمولی مماثلتیں دیکھیں۔
تصاویر میں پس منظر، بیچ سیٹ اپ اور لوکیشن ایک جیسی دکھائی دے رہی تھیں، جس کے بعد ریڈٹ کے معروف پیج پر یہ معاملہ اٹھایا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تصاویر وائرل ہوگئیں۔
افواہوں کو مزید تقویت اس وقت ملی جب یہ بات سامنے آئی کہ کارتک آریان نے قیاس آرائیوں کے آغاز کے فوراً بعد انسٹاگرام پر کرینا کو اَن فالو کردیا۔ تاہم اب تک کارتک آریان کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔
تاہم ان افواہوں کے زور پکڑنے کے بعد کارتک کی نئی مبینہ گرل فرینڈ نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کارتک کی گرل فرینڈ نہیں ہیں۔ لیکن صارفین ان کی بات کا یقین نہیں کررہے، بلکہ کہہ رہے ہیں کہ وہ کنفیوژ ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ کارتک آریان کی ڈیٹنگ لائف خبروں کا موضوع بنی ہو۔ اس سے قبل بھی ان کا نام سارہ علی خان اور اننیا پانڈے جیسی معروف اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے، جن تعلقات کا اس وقت کھل کر اعتراف بھی کیا گیا تھا۔
کارتک آریان حال ہی میں فلم ’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘ میں نظر آئے تھے، جبکہ جلد وہ ’ناگ زِلا‘ اور ہدایت کار انوراگ باسو کی آنے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری حالیہ بحث کے باوجود اداکار اپنے آئندہ منصوبوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کارتک آریان
پڑھیں:
میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹس کے خلاف ایک نئے قسم کے سائبر حملے سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے ہیکرز سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر کی اہم شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف، میٹا نے سب بتادیا
ماہرین کے مطابق جدید بڑی زبان کے ماڈلز(ایل ایل ایمز) جن میں میٹا اے آئی سمیت دیگر اے آئی چیٹ بوٹس شامل ہیں کو ایک تکنیک پرومپٹ انجیکشن‘ کے ذریعے دھوکا دیا جا سکتا ہے۔ اس طریقے میں حملہ آور چیٹ بوٹس کے حفاظتی نظام کو بائی پاس کرتے ہوئے انہیں ایسے احکامات پر عمل کرنے پر آمادہ کرتے ہیں جو عام حالات میں ممکن نہیں ہوتے۔
سائبر سیکیورٹی ماہر بروس شنائر کے مطابق ہیکرز اس مقصد کے لیے ’پرولیج ایسکلیشن‘ نامی حکمت عملی استعمال کرتے ہیں جس کے تحت اے آئی ماڈل کو ایسی فرضی شخصیت اختیار کرنے پر قائل کیا جاتا ہے جو حفاظتی قواعد کو نظر انداز کر دے یوں چیٹ بوٹ کی محدود صلاحیتیں وسیع ہو جاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آور یہ خفیہ ہدایات بظاہر بے ضرر مواد، جیسے ای میلز، ویب سائٹس یا آن لائن پیغامات میں شامل کرتے ہیں۔ اگر چیٹ بوٹ ان ہدایات کو قبول کر لے تو ہیکرز کو صارف کے منسلک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل سروسز تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیے: اوپن اے آئی نے ’سورا‘ ایپ لانچنگ کے چند ماہ بعد ہی اچانک کیوں بند کردی؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بار چیٹ بوٹ کے متاثر ہونے کے بعد اسے ذاتی معلومات چرانے، حساس ڈیٹا باہر منتقل کرنے یا صارف کے اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے جیسے اقدامات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خطرہ اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے جب صارفین اے آئی ٹولز کو اپنی ای میل، کیلنڈر یا دیگر ذاتی سروسز تک رسائی دے دیتے ہیں کیونکہ اس سے حملہ آوروں کے لیے نقصان دہ سرگرمیوں کے نئے راستے کھل سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’کوئی پڑھے نہ پڑھے اے آئی تو پڑھے گی‘: قدیم زمانوں کے محبت نامے، خفیہ تحریریں آشکار
ماہرین کے مطابق ہیکرز کا حتمی مقصد مالی فراڈ، شناختی معلومات کی چوری اور دیگر نقصان دہ سرگرمیوں کو انجام دینا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کی اپنی استدلالی صلاحیتیں بھی صارفین کے خلاف استعمال کی جا سکتی ہیں جس سے روایتی سائبر سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانا مزید مشکل ہو جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے آئی مصنوعی ذہانت ہیکنگ