اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں  افغان مہاجرین کے لیے افغان کمشنریٹ کو دی گئی اراضی کرایہ اور ملبہ ہٹانے کے معاملے کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے افغان کمشنریٹ پشاور کی اپیل خارج کردی۔سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا کرائے کی ادائیگی اور ملبے ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھا، وکیل متاثرین نے مؤقف اپنایا کہ 1983 ء میں افغان مہاجرین کیلئے مقامی لوگوں سے زمین کرائے پر لی گئی، چترال میں بننے افغان مہاجر کیمپ کو 2005ء میں خالی کرایا گیا، زرعی اراضی پر مہاجرین کیمپ میں مکانات بنائے گیے تھے جس کا ملبہ تاحال موجود ہے۔وکیل نے کہا کہ 2005ء سے اب تک کرایہ بھی ادا نہیں کیا گیا، افغان کمشنریٹ جب تک وہاں سے مبلہ نہیں ہٹاتا اراضی ہم کیسے وصول کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو کیمپ خالی کر کے دیا گیا ہے تو آپ ملبہ خود بھی ہٹا سکتے ہیں، وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملبہ ہٹانے میں زیادہ پیسے درکار ہیں جو متاثرین نہیں کمشنریٹ کی زمہ داری ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ کی رضامندی ہے تو ہم انہیں جون تک کا وقت دے دیتے ہیں وہ ملبہ ہٹا دیں گے۔سپریم کورٹ نے نچلی عدالتوں کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی، ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ نے کرائے کی ادائیگی اور ملبہ ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: افغان کمشنریٹ سپریم کورٹ ملبہ ہٹانے کورٹ نے

پڑھیں:

ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج

سیشن کورٹ لاہور میں ریاست مخالف ٹویٹ کرنے کے مقدمے میں عدالت نے صنم جاوید(Sanam javed) اور فلک جاوید(Falak Javed) کا جیل ٹرائل کے لیے دائر درخواست خارج کردی ۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ جیل ٹرائل کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا جائے۔

مزیدپڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے مین کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی۔

مقدمے میں فلک جاوید کو حاضری کے لیے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، این سی سی آئی اے نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے