پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کا کہنا ہے بہت مشکل سے ہم نے صوبے میں امن قائم کیا تھا لیکن بند کمروں کے فیصلوں نے دوبارہ ہمارا جینا حرام کردیا ہے۔ شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا ہم نے پاکستان کیلئے بار بار قربانیاں دی ہیں اور پھر بھی دیں گے۔ ان کا کہنا تھا میری آنکھوں میں آنسو عوام کے درد کے ہیں، ڈر سینہیں، 14 سال سے ہمارے خیبرپی کے کے لوگ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا ہم نے مشکل سے خیبرپی کے میں دوبارہ امن قائم کیا تھا، بند کمروں کے فیصلوں نے دوبارہ ہمارا جینا اجیرن کردیا ہے، قوم کو اعتماد میں لے کر آپریشنز کریں، سچ میں دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہیتو آکر ہمارے ساتھ پالیسی بنائیں۔ انہوں نے کہا بتایا گیا تھا جس کا گھر تباہ ہوگا اسے پوریگھر کیلئے 4 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔  وزیراعلی خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہاں نیتوں میں فرق ہے صرف بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ختم کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، ملٹری آپریشن کے مناظر دیکھ چکے ہیں، دوبارہ ملٹری آپریشن کے مناظر دیکھنا نہیں چاہتے، وزیراعلی آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ پشاور میں منعقدہ کانووکیشن سے وزیراعلی نے اپنے خطاب کا آغاز اس شعر سے کیا کہ میرے ہاتھ میں قلم ہے میرے ذہین میں اجالا، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے ڈگری لینے کے بعد صوبے اور ملک کے لیے اپنی خدمات پیش کریں گے، وی سی صاحبہ نے انگلش میں تقریر کی جو مجھے اچھی نہیں لگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی نے کہا

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن