شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز پر ٹریفک معطل
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
پشاور سے صوابی تک تاحال دھن کی وجہ سے بند ہے۔ جبکہ موٹروے ایم 14 ہکلہ سے ڈی آئی خان اور تراپ تا عیسیٰ خیل کے حصے میں بھی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث ملک کی مختلف موٹرویز پر ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ آج صبح حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹر وے ایم ون کو صوابی سے برہان ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ پشاور سے صوابی تک تاحال دھن کی وجہ سے بند ہے۔ جبکہ موٹروے ایم 14 ہکلہ سے ڈی آئی خان اور تراپ تا عیسیٰ خیل کے حصے میں بھی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم ٹو دھند کے باعث للّہ سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے، جبکہ مین ٹول پلازہ اسلام آباد سے کلر کہار تک بجانب لاہور ٹریفک معطل ہے۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز بند کرنے کا مقصد ممکنہ حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل موٹروے پولیس ہیلپ لائن یا ٹریفک صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دی گئی ہے موٹر وے وے ایم
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی