صوابی میں نامعلوم شخص کے ہاتھوں باپ بیٹا قتل
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260108-08-11
صوابی (مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہوکرباپ بیٹے کو قتل جبکہ خاتون اور 3 بچوں کو زخمی کر دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق صوابی کے گاؤں کھنڈہ میں پستول سے مسلح نامعلوم شخص نے رات کے وقت گھر میں داخل ہو کر کمراٹ دیر کے رہائش پذیر خاندان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے باپ شادی شدہ بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ مقتول بیٹے کی بیوی تین بچوں سمیت شدید زخمی ہو گئی۔ بیوہ عبدالرحمن سکنہ تحصیل دیر حال کھنڈہ نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ رات اپنے 34 سالہ شوہر عبدالرحمن، ان کے والد 61 سالہ جمعہ فقیر اور اپنے بچوں 11 ماہ کے شیر خوار سدیس، 9 سالہ بیٹے ذیشان اور 4 سالہ بچی سمیرا کے ہمراہ گھر واقع اراہٹ زرخان کھنڈہ منانے ونڈ میں موجود تھی۔درخواست گزار کے مطابق اس دوران پستول سے مسلح نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہو کر کمرے کا دروازہ کھول کر ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں اس کا شوہر عبدالرحمن اور ان کا والد جمعہ فقیر موقع پر جاں بحق جبکہ وہ اپنے تینوں بچوں سمیت شدید زخمی ہوئی۔ خاتون نے بتایا کہ ہماری کسی کے ساتھ دشمنی یا کوئی تنازع نہیں ہے، پولیس نے اس اندھے قتل کی ایف آئی آر درج کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نامعلوم شخص
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔