اے این ایف نے مختلف شہروں میں 5 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار کرلیے۔ 

کاروائیوں میں 30 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 268.08 کلو گرام منشیات برآمد
ہوئیں۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر دبئی جانیوالے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 560 گرام وزنی 82 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔

حاجی شاہ بس ٹرمینل ڈسٹرکٹ اٹک کے قریب گاڑی سے 8.

4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

مخدوم انٹرچینج کوٹ مومن سرگودھا کے قریب گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد جبکہ 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔

نیول اینکرج اسلام آباد کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل سوار ملزمان سے 3.1 کلوگرام چرس اور 25 گرام ویڈ برآمد اور 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ 

اولڈ چمن بلوچستان کے قریب سے 250 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے