کراچی میں بھتا خوری کا منظم نیٹ ورک جیل سے چلانے کاانکشاف
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے شہر میں بھتا خوری کے منظم نیٹ ورک کے خلاف جاری کارروائی میں گرفتار ملزمان جواد عرف واجہ، شاہ زیب اور ریحان سے تفتیش مکمل کرلی ہے، جس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ایس
آئی یو ذرائع کے مطابق تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ یہ بھتا خوری کا نیٹ ورک 2022 سے فعال ہے اور مختلف علاقوں میں دکان داروں، تاجروں اور کاروباری شخصیات سے مالی مطالبات وصول کرنے کے لیے منظم طریقے سے کام کرتا رہا۔ملزمان کی جانب سے حاصل شدہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس نیٹ ورک کی منصوبہ بندی جیل کے اندر سے کی گئی، جہاں گرفتار افراد اپنے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں رہ کر مختلف علاقوں میں بھتا خوری کی کارروائیاں کراتے رہے۔تفتیش کے دوران ملزمان نے کئی دیگر معاون افراد کی شناخت بھی کرائی، جن کے نام اور رہائش گاہیں پولیس نے محفوظ کرلی ہیں۔ ایس آئی یو کے مطابق جلد ان افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس آئی یو حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے اعترافات اور شواہد کی بنیاد پر مزید مقدمات درج کیے جائیں گے اور شہر میں بھتا خوری کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رہیں گی۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا بھتا خوری کے معاملات کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بروقت کارروائی کر سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں بھتا خوری ایس ا ئی یو نیٹ ورک
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔