کراچی میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک ساتھی فرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ دو الگ الگ مبینہ مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق پہلا مقابلہ عزیزآباد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فیڈرل بی ایریا بلاک 8 محمدی گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شناخت شیخ امید علی عرف علی عرف اسد کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیںکراچی، پولیس کی بڑی کارروائیاں: چار مختلف مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 4 زخمیوں سمیت 6 گرفتار
کراچی، صدر کے علاقے میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا ساتھی جہانزیب عرف ماما موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔
دوسرا مبینہ مقابلہ عزیز بھٹی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شناخت 32 سالہ دانش کے نام سے ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ایک ڈاکو
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔