سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی حلب سے پسپائی
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
قسد نے خبردار کیا ہے کہ ان حملوں کا تسلسل پورے شام کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے اور ملک کو ایک بار پھر وسیع پیمانے پر تصادم کے میدان میں دھکیل سکتا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ان نتائج کی مکمل ذمہ داری ان عناصر پر عائد ہو گی جو شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر اصرار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نام نہاد سیرین ڈیموکریٹک فورسز (قسد) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے حلب شہر سے اپنی مکمل پسپائی کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے بین الاقوامی گروپ کی رپورٹ کے مطابق نام نہاد سیرین ڈیموکریٹک فورسز (قسد) نے ایک سرکاری بیان میں بتایا ہے کہ اس کے تمام جنگجو حلب شہر سے نکل چکے ہیں اور اب شہر میں ان کی کوئی عسکری موجودگی نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری حلب شہر میں کوئی فوجی موجودگی نہیں ہے اور ہم میڈیا کے سامنے کھلے طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ہم اس شہر سے پسپا ہو چکے ہیں۔
قسد کے مطابق، حلب کے شمال میں واقع علاقوں شیخ مقصود اور اشرفیہ کی سکیورٹی فائل جولانی کی فورسز کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اس گروہ نے ان علاقوں میں اپنی مسلسل فوجی موجودگی سے متعلق خبروں کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دیا ہے۔ بیان کے ایک اور حصے میں قسد نے ضامن ممالک اور جولانی کی حکومت کے اندر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محلہ شیخ مقصود اور اشرفیہ میں شہری آبادی کے خلاف محاصرے، گولہ باری اور فوجی حملوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
قسد نے خبردار کیا ہے کہ ان حملوں کا تسلسل پورے شام کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے اور ملک کو ایک بار پھر وسیع پیمانے پر تصادم کے میدان میں دھکیل سکتا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ان نتائج کی مکمل ذمہ داری ان عناصر پر عائد ہو گی جو شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر اصرار کر رہے ہیں۔ یہ پسپائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں حلب میں جولانی کی فورسز اور قسد کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئی تھیں اور شہر کے شمالی علاقوں میں انسانی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔