امریکا کا وینزویلا کا تیل غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
امریکا کا وینزویلا کا تیل غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس): امریکا نے وینزویلا کا تیل غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنے کا اعلان کر دیا ہے، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کاراکاس میں عبوری حکام کے ساتھ تیل معاہدے کی تفصیلات بتا دیں۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل وصول کرنے کے بعد مارکیٹ ریٹ پر بیچیں گے، سینیٹ ارکان کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا وینزویلا میں پہلا قدم استحکام، دوسرا بحالی اور تیسرا مرحلہ تبدیلی کا ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کے روز کہا کہ امریکا کے پاس وینزویلا کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل ایک منصوبہ ہے، جس کا آغاز ہفتے کے روز امریکی افواج کی جانب سے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لینے کے بعد ملک میں استحکام پیدا کرنے سے ہوگا، اس کے بعد بحالی کے مرحلے میں امریکی تیل کمپنیوں کو ملک تک رسائی یقینی بنائی جائے گی، اور آخر میں اقتدار کی منتقلی کے عمل کی نگرانی کی جائے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مادورو کے قریبی حلقے کے وہ افراد، جنھوں نے ملک کی قیادت سنبھال لی ہے، ان کے مطالبات پر تعاون نہیں کرتے تو وینزویلا کے خلاف مزید فوجی کارروائیاں کی جائیں گی۔ ان مطالبات کا زیادہ تر محور وینزویلا کے تیل کے حصول پر ہے۔ ریپبلکن صدر نے کہا کہ امریکا وینزویلا کے خام تیل کے 5 کروڑ بیرل تک صاف کر کے فروخت کرے گا، جب کہ بدھ کے روز بھی امریکی افواج وینزویلا سے منسلک تیل بردار جہازوں کو تحویل میں لیتی رہیں۔
مارکو روبیو نے کہا ’’اصل بات یہ ہے کہ اب ہم نے وینزویلا کے عبوری حکام کے اقدامات اور صلاحیتوں پر غیر معمولی کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ان پر ہمارا غیر معمولی دباؤ موجود رہے گا۔‘‘
روبیو اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بدھ کے روز صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے لاطینی امریکی ملک سے متعلق منصوبے پر سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کے مکمل ارکان کو خفیہ بریفنگ دی۔ دو بریفنگز کے درمیان، ہیگسیتھ کے ہمراہ کھڑے ہو کر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا ’’لیکن ظاہر ہے کہ یہ ایک عبوری عمل ہوگا۔ آخرکار، اپنے ملک کو بدلنے کا فیصلہ وینزویلا کے عوام کو ہی کرنا ہوگا۔‘‘
روبیو نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کے 3 کروڑ سے 5 کروڑ بیرل تیل حاصل کر کے اسے ’’مارکیٹ قیمت پر‘‘ فروخت کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے، اور اس سے حاصل ہونے والی رقم وینزویلا میں نئی حکومت کی جانب منتقلی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ انھوں نے کہا ’’اس رقم کو اس انداز میں استعمال کیا جائے گا کہ اس کی تقسیم ہمارے کنٹرول میں ہو، تاکہ اس کا فائدہ وینزویلا کے عوام کو پہنچے، نہ کہ بدعنوانی کو، نہ ہی کسی حکومت کو۔ اس طرح ہمارے پاس استحکام کے محاذ پر آگے بڑھنے کے لیے خاصا دباؤ موجود ہوگا۔‘‘
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی وفد اور سپیکر ملاقات پر قومی اسمبلی ترجمان کی وضاحت پی ٹی آئی وفد اور سپیکر ملاقات پر قومی اسمبلی ترجمان کی وضاحت امریکا، چرچ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد ہلاک وزیر عظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے امریکا کے بغیر نیٹو بے بس ہے، چین اور روس صرف ہم سے ڈرتے ہیں، صدر ٹرمپ وینزویلا کے تیل کی فروخت سے حاصل رقم امریکی اکاؤنٹس میں جمع ہوگی: وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :