بنگلہ دیش ایئر لائن نے کراچی کیلئے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی بیمان ایئرلائن نے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کردیا، پہلی براہ راست پرواز 29 جنوری کو روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان نے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بیمان بنگلہ دیش ایئرلائن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پہلی براہ راست پرواز 29 جنوری کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ ایئرلائن حکام کے مطابق ڈھاکا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔
نیتن یاہو کی کرپشن کا کیس سننے والا جج ٹریفک حادثہ میں ہلاک
ایئرلائن نے براہ راست پروازوں کے لیے سیٹس کی بکنگ بھی شروع کر دی ہے، اور بکنگ کھلتے ہی پہلی پرواز کی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں مکمل طور پر فروخت ہو گئیں۔ٹکٹوں کی فروخت دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولت کی مانگ کا واضح ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی سے تجارتی، کاروباری اور عوامی روابط کو فروغ ملے گا۔ جبکہ دونوں ملکوں کے عوام کے لیے سفر مزید آسان اور کم وقت میں ممکن ہو سکے گا۔
بلوچستان تعلیمی بورڈ میں ایچ ایس ایس سی 2024 کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کا انکشاف
ماہرین کا کہنا ہے کہ براہ راست پروازوں کی بحالی سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔