پمز اسپتال میں پھیپھڑوں کی جگہ جگر کی بائیوپسی اور خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
پھیپھڑوں کی جگہ جگر کی بائیوپسی اور خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر پمز اسپتال کی انتظامیہ نے دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے جاری کر دیا۔
ایچ او ڈی اون کالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر قاسم محمود بٹر کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے جبکہ ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر شرجیل ظہیر کمیٹی کے ممبر نامزد کیے گئے۔
کمیٹی پمز اسپتال کی پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کی مبینہ غفلت کی تحقیقات کرے گی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مکمل تحقیقاتی رپورٹ اور تجاویز ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز اسپتال کو پیش کرے گی۔
مزید پڑھیںپھیپھڑوں کے بجائے جگر کی بائیوپسی کے بعد خاتون کی ہلاکت؛ آئی ایچ آر اے کا پمز اسپتال سے جواب طلب
پمز اسپتال میں ڈاکٹروں کی سنگین مبینہ غفلت، پھیپھڑوں کے بجائے جگر کی بائیوپسی، مریضہ جاں بحق
نوٹیفکیشن کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی 24 گھنٹے میں مکمل تحقیقات کرنے کی پابند ہوگی۔
پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت پر آئی ایچ آر اے نے پہلے ہی تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔ متوفی مریضہ عابدہ پروین کے بیٹے نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست دائر کی تھی۔
آئی ایچ آر اے نے پمز اسپتال کے ڈاکٹر محمد اسرار سے 7 روز میں جواب طلب کر رکھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی جگر کی بائیوپسی پمز اسپتال
پڑھیں:
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
— تصویر بشکریہ جیو نیوزکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے کے واقعے کی ویڈیو اور ملزم کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا۔
موٹر سائیکل سوار ملزم نے گلی میں خاتون کے قریب پہنچ کر اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور موقع سے فوری طور پر فرار ہو گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
کراچی پاکستان بازار پولیس نے سر راہ خاتون سے...
پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر شناخت اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو متعدد سوشل میڈیا صارفین بھی شیئر کر رہے ہیں تاکہ ملزم کی گرفتاری کا عمل آسان ہو سکے۔