Daily Mumtaz:
2026-06-03@00:04:59 GMT

دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہبازشریف

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: شہبازشریف

کوئٹہ (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ کوئٹہ کے دوران سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان آنے پر مجھے بے حد خوشی ہے، تمام تر چیلنجز کے باوجود بلوچستان کابینہ اور ان کے سربراہ عوامی خدمت پر معمور ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کو بگٹی قبائل کے سربراہ بننے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کے پی کی طرح بلوچستان میں بھی دہشت گردی ہورہی ہے، فوج، لیویز، دیگر فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، فیلڈ مارشل افواج کو ساتھ لے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو لیڈ کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل نے 10مئی کو بھارت کے خلاف جنگ میں افواج کی قیادت کی، بلوچستان پاکستان کا خوبصورت حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2010میں این ایف سی ایوارڈ میں وزیراعلیٰ اسلم ریئسانی نے کہا100فیصد اضافہ نہ کیا گیا تو دستخط نہیں کروں گا، پنجاب نے اپنے حصے میں سے11ارب روپے بلوچستان کو دیئے، اب این ایف سی ایوارڈ کی دوبارہ کمیٹی بنی ہے، کراچی چمن سڑک 300ارب روپے سے زیرتعمیر ہے، بلوچستان میں 5دانش اسکول تعمیر ہو رہے ہیں، دانش اسکول غریب بچوں،بچیوں کیلئے تعلیم کی فراہمی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ نوازشریف نے بلوچستان کی ترقی کیلئے بے حد دلچسپی لی، زمین داروں کیلئے سولر ٹیوب ویل منصوبہ مکمل ہو چکا، ورلڈ بینک سے بلوچستان کیلئے400ملین روپے قرض لیا، بلوچستان کے متاثرہ افراد نے گھر بن رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رہے ہیں

پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان

کراچی کے ذرائع کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی صارفین کیلئے ایک اور مالی بوجھ کی تیاری کر لی گئی، جہاں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار