طلال چوہدری کیخلاف شواہد ہیں لیکن اثرورسوخ کے باعث انہیں صرف وارننگ جاری کی گئی،حکام الیکشن کمیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور این اے 96فیصل آباد سے رکن بلال بدر کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔طلال چوہدری کے وکیل نے دلائل دیے اور کہا کہ طلال چوہدری غیر مشروط معافی مانگ چکے ہیں، 20 نومبر کو ڈی ایم او نے وارننگ جاری کی، ڈی ایم او نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کی وارننگ دی، 20 نومبر کو ہی 50 ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا گیا۔

وکیل نے موقف اپنایا کہ ڈی ایم او نے قانون کے تحت کارروائی نہیں کی، طلال چوہدری نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ آپ کا مطلب کے کہ وزیر جو مرضی کرتا رہے اسے کوئی نہ پوچھے؟۔حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا مکمل اختیار رکھتا ہے، طلال چوہدری کے خلاف ویڈیو شواہد موجود ہیں، ڈی ایم او نے وزیر مملکت کو اثر و رسوخ کے باعث صرف وارننگ جاری کی۔ممبر سندھ نے کہا کہ یہ ثابت کرنا ممکن نہیں کہ اثر و رسوخ استعمال ہوا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔الیکشن کمیشن میں عابد شیر علی کے خلاف فیصل آباد ضمنی انتخاب میں ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی کیس کی بھی سماعت ہوئی، عابد شیر علی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔وکیل نے موقف اپنایا کہ ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی پر عابد شیر علی غیر مشروط معافی مانگ رہے ہیں، عابد شیر علی نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی نہ کروائی۔

عابد شیر علی نے ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی پر غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ دیکھیں گے کہ معافی نامہ قبول کرنا ہے یا نہیں۔الیکشن کمیشن میں این اے 4 سوات سے آزاد منتخب رکن سہیل سلطان کی نااہلی کے ریفرنس پر بھی سماعت ہوئی، سہیل سلطان نے الیکشن کمیشن سے دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی اور موقف اپنایا کہ مجھے وکیل کرنے کیلئے وقت چاہئے۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ پہلے ہی ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث بہت تاخیر ہو چکی ہے، الیکشن کمیشن نے ریفرنس پر مقررہ وقت میں فیصلہ کرنا ہے۔الیکشن کمیشن نے سہیل سلطان کو وکیل کرنے کیلئے ایک روز کا وقت دے دیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطارق فضل چوہدری کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش طارق فضل چوہدری کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش سی ڈی اے کا انسدادِ تجاوزات آپریشن ، سید پور میں320کنال سرکاری اراضی واگزار پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ کا ایکشن ، ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانوں کی فراہمی پر ہوٹل اور ٹک شاپ سیل پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدرآباد 175کروڑ روپے میں فروخت نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیشی ایئرچیف حسن محمود کی ملاقات تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 2رہنما زیر حراست TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن میں الیکشن کمیشن نے وارننگ جاری کی عابد شیر علی کی خلاف ورزی طلال چوہدری ڈی ایم او نے ضابطہ اخلاق چوہدری کی کے باعث

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ

 ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ بیان کے مطابق اس یونٹ سے وابستہ ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ اڈے کے فضائی ٹریفک کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان پہنچا۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جارح کو سزا دینے کے سلسلے کی کڑی ہے اور امریکی فوج کی ان کارروائیوں کا جواب ہے، جن میں جمعرات کی صبح امام حسینؑ کے روضے کی جانب جانے والے زائرین کے راستے کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق امریکی حملے میں عراق کی سرحد پر واقع شلمچہ بارڈر کراسنگ پر دو افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔

 سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں برطانیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف استعمال ہونے والا برطانوی اڈہ جائز ہدف تصور ہو گا۔ بیان کے مطابق امریکی فوج نے گزشتہ روز بحرِ ہند میں موجود اپنے بحری بیڑے کے کروز میزائل ختم ہونے کے بعد برطانیہ کے فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے ایک بار پھر ایرانی وزارتِ خارجہ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کے لیے استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔ بیان کے اختتام پر برطانیہ کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ خطے کے عوام کی مشکلات کی بنیادی ذمہ دار ہے اور اسلامی ممالک کی تقسیم، قتلِ عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام، فلسطین پر قبضے کی منصوبہ بندی اور اسرائیل کے قیام میں اس کا کردار تاریخ کا حصہ ہے۔ بیان میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ برطانیہ نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہی ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی تھی، جس کے تحت امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی حملوں کی تیاری کے لیے برطانوی فوجی اڈوں اور تنصیبات کے استعمال کی اجازت دی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ان حملوں کی تیاری یا ان پر عمل درآمد میں کسی بھی قسم کا تعاون جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت کے مترادف ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن