پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175کروڑ،8ویں 185کروڑ روپے میں فروخت
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175کروڑ،8ویں 185کروڑ روپے میں فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوا جہاں ساتویں فرنچائز ایف کے ایس گروپ نے 175کروڑ روپے میں خرید لی جبکہ آٹھویں فرنچائز کو اوزیڈ ڈیولپرز نے ریکارڈ 185کروڑ روپے میں خرید لی۔
تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دو نئی فرنچائز شامل کرنے کے لیے بولی کا عمل اسلام آباد جناح کنونشن میں مکمل ہوا جس میں دس گروپس نے شرکت کی تاہم علی ترین گروپ نیلامی سے عین وقت پر دست بردار ہوگیا بعدازاں 9گروپس نیلامی میں شریک ہوئے۔ساتویں فرنچائز کی نیلامی کے لیے اولین رقم ایک ارب 10کروڑ روپے رکھی گئی، آئی ٹو سی گروپ کی جانب سے ایک ارب 55کروڑ روپے کی بولی دی گئی، پرزم گروپ نے پانچ منٹ کے وقفے کے بعد مزید بولی بڑھانے سے معذرت کر لی۔ایف کے ایس نے بولی میں 13کروڑ کا اضافہ کیا جس پر بولی 1ارب 68کروڑ تک پہنچ گئی۔ آئی ٹو سی نے نئی پی ایس ایل ٹیم کے لیے 1ارب 70کروڑ کی بولی لگا دی تاہم ایف کے ایس گروپ نے 1 ارب75 کروڑ کی بولی لگاکر ساتویں فرنچائز کی نیلامی جیت لی اور اس فرنچائز کا نام حیدرآباد رکھنے کا اعلان کیا۔
پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کی بولی کے لیے 170 کروڑ روپے بس پرائزرکھی گئی، جس کے لیے سب سے پہلے آئی ٹو سی گروپ نے 172 کروڑ روپے کی پیش کش کی، جس کے جواب میں ایم نیکسٹ گروپ نے 173 کروڑ روپے کی پیش کش کردی تاہم آئی ٹو سی نے اس کے بعد وقفہ لیا۔ایم نیکسٹ نے وقفے کے بعد 176 کروڑ کی بولی لگا دی، اوزیڈ ڈیولپرز نے 178 کروڑ کی پیش کش کردی۔آئی ٹو سی نے 180 کروڑ روپے کی بولی لگادی جبکہ اوزیڈ ڈیولپرز نے وقفہ لیا اور واپسی پرایک کروڑ کا اضافہ کرتے ہوئے 181 کروڑ روپے کی بولی لگا دی جبکہ آئی ٹو سی نے 182 کروڑ کی پیش کش کردی۔
پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کی بولی کے لیے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے اوزیڈ ڈیولپرز نے بولی میں بڑی چھلانگ لگائی اور پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 185 کروڑ روپے کی کامیاب بولی لگا دی اور لیگ کی مہنگی ترین ٹیم خرید لی۔اوزیڈ ڈیولپرز کے حمزہ مجید نے ریکارڈ بولی کے حوالے سے بتایا کہ اوزیڈ ڈیولپرز کے حمزہ مجید نے بتایا کہ پہلے سے منصوبہ بندی تھی لیکن فیصلہ عین وقت پر ہوا، ایک بجٹ تھا لیکن بجٹ ذرا اوپر گیا لیکن ہمیں جیت کر جانا تھا۔حمزہ مجید نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کا نام سیالکوٹ ہوگا۔پی سی بی کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے اوزیڈ ڈیولپرز کے حمزہ مجید کو آٹھویں ٹیم کی چابی تھمادی۔قبل ازیں تقریب کے آغاز پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔ہانگ کانگ سکسز جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے انعام میں دیے گئے۔کامیاب پارٹیوں کو اختیار ہے کہ وہ راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کرسکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات، دفاعی تعلقات کے فروغ کا عزم فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات، دفاعی تعلقات کے فروغ کا عزم امریکا سے تعلقات،سفیر پاکستان کی معاشی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر اہم ملاقاتیں طلال چوہدری کیخلاف شواہد ہیں لیکن اثرورسوخ کے باعث انہیں صرف وارننگ جاری کی گئی،حکام الیکشن کمیشن طارق فضل چوہدری کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش سی ڈی اے کا انسدادِ تجاوزات آپریشن ، سید پور میں320کنال سرکاری اراضی واگزار پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ کا ایکشن ، ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانوں کی فراہمی پر ہوٹل اور ٹک شاپ سیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کی روپے میں
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔
مزید پڑھیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3944 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 94 روپے کے اضافے سے 8153 روپے ہوگئی۔