اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیرِ خارجہ اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج ترکیہ کے وزیرِ خارجہ اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین کا رابطہ ہوا۔ دونوں راہنماؤں میں دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے بروقت انعقاد کو سراہا۔
نیتن یاہو کی کرپشن کا کیس سننے والا جج ٹریفک حادثہ میں ہلاک
ترجمان کا کہنا ہے کہ جدہ میں او آئی سی سی ایف ایم اجلاس 10 جنوری کو ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے جاری دوطرفہ روابط اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال اور حالیہ عالمی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
دونوں راہنماؤں نے 10 جنوری 2026 کو جدہ میں منعقد ہونے والے او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا ۔
بلوچستان تعلیمی بورڈ میں ایچ ایس ایس سی 2024 کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کا انکشاف
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔