نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے رواں برس دوسرے غیرملکی دورے کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے رواں برس دوسرے غیرملکی دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ رواں ہفتے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ سعودی عرب کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس اجلاس 10 جنوری کو جدہ میں منعقد ہو گا۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس اجلاس اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو بطورِ ملک تسلیم کے خلاف منعقد کیا۔ جا رہا ہے، پاکستان سمیت مسلم ممالک کی اکثریت بالخصوص مشرق وسطی ممالک اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر چکے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسرائیل کی اس تازہ سازش کا مقابلہ کرنے کی مشترکہ حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان کی جانب سے بھی اسرائیلی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے بھرپور مذمت کی جائے گی۔
رواں برس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اپنے غیرملکی دوروں کی ابتداء چین سے کی تھی، اسحاق ڈار 3۔جنوری کو چین کا دورہ کرنے والی پہلی غیرملکی شخصیت تھے۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ انہوں نے 4 جنوری کو بیجنگ میں پاک چین اعلی سطح اسٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کی، وہ رواں برس چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کرنے والے پہلے غیرملکی راہنما تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سفارتی ذرائع اسحاق ڈار رواں برس
پڑھیں:
شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
چولپون آتا (کرغزستان): ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں یکطرفہ پالیسیوں، بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کو موجودہ عالمی حالات میں ناگزیر قرار دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کرغزستان کے سیاحتی شہر چولپون آتا میں جاری اجلاس کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم اور اس جیسے دیگر کثیرالجہتی فورمز کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیاں، ریاستوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور طاقت کا غیر قانونی استعمال بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانونی نظام کی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔
اگرچہ اسماعیل بقائی نے کسی ملک کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے ماضی میں بھی اسی نوعیت کے بیانات میں امریکا کی خارجہ پالیسی اور اس کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔
ایران 2023 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بنا تھا۔ یہ تنظیم چین اور روس کی قیادت میں قائم ایک اہم یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی فورم ہے، جس میں پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک شامل ہیں۔
وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سربراہ اجلاس میں علاقائی سلامتی، تجارتی روابط، اقتصادی تعاون اور رکن ممالک کے درمیان شراکت داری کے فروغ جیسے اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔
We are in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan, to participate in the meeting of the Council of Foreign Ministers of the Shanghai Cooperation Organization (SCO) Member States.
Iran attaches great importance to the SCO and similar multilateral arrangement, which represent a vital force for… pic.twitter.com/CCGd7mxcL8
تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر ہونے والی یہ ملاقاتیں خطے میں سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔