عالمی شہرت یافتہ ممتاز سرائیکی شاعر امان اللہ ارشد خالق حقیقی سے جا ملے
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
( سٹی42)عالمی شہرت یافتہ ممتاز سرائیکی شاعر امان اللہ ارشدطویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ وہ عرصہ دراز سے دل اور شوگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔انہوں نے دھرتی کے دکھوں اور انسانی محرومیوں کو بھرپور سچائی کے ساتھ بیان کیا، مگر ان کی اصل پہچان عشقِ رسول ﷺ ہی بنی رہی۔ان کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
نیتن یاہو کی کرپشن کا کیس سننے والا جج ٹریفک حادثہ میں ہلاک
تفصیلات کے مطابق سرائیکی شاعر امان اللہ ارشد1971ء میں دیرہ دوست محمد کھائی خیر شاہ (ظاہر پیر) تحصیل خانپور، ضلع رحیم یار خان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے صوفی فیض محمد دلچسپ کی شاگردی اختیار کی جن کی صحبت نے ان کے فن کو روحانی گہرائی عطا کی۔ان کی نمایاں تصانیف میں “اکھیں خواب جگارے”، “ارشد دے ڈوہڑے”، “سک دا ساون”، “دھمال”، “تیڈیاں یاداں”، “آسرا فقیریں دا” اور “الہام دی بارش (نعتیہ مجموعہ) ” شامل ہیں۔ ان کے نعتیہ مجموعے کو سیرت النبیﷺ ایوارڈ سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔
بلوچستان تعلیمی بورڈ میں ایچ ایس ایس سی 2024 کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کا انکشاف
ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے دیرہ دوست محمد (کھائی خیر شاہ) ظاہر پیر تحصیل خانپور ضلع رحیم یار خان میں ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ میں سجادہ نشین دربارِ فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، سرائیکی رہنما خواجہ غلام فرید کوریجہ، چیئرمین سرائیکستان قومی کونسل ظہور دھریجہ، مظہر سعید گوپانگ، منظور خان دریشک، حافظ ارشاد احمد سویفزئی، ایم پی اے ڈاکٹر فیصل جمیل، جام منیر اختر شاہین، نور تھہیم سمیت سماجی، ادبی، سیاسی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آخر میں خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے ان کی مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کرائی، جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ کی سعودی عرب میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں جسے عالمی سفارت کاری میں بنگلہ دیش کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے وزیر برائے چٹاگانگ ہل ٹریکٹس افیئرز خرابی صحت کے باعث مستعفی
منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے انتخاب میں ڈاکٹر خلیل الرحمان نے قبرص کے امیدوار کو شکست دے کر یہ اہم منصب حاصل کیا۔
مبصرین کے مطابق یہ کامیابی عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار، کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی اداروں میں اس کی مضبوط ہوتی ساکھ کا مظہر ہے۔
وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور مثبت کردار کا اعتراف ہے۔
مزید پڑھیے: سابق صدر بنگلہ دیش ضیاء الرحمان کی 45ویں برسی: صاحبزادے و وزیراعظم طارق رحمان کا خراج عقیدت
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کا صدر منتخب ہونے پر وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اس اہم منصب پر بنگلہ دیش کی بہترین نمائندگی کریں گے اور عالمی برادری کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رابطوں، مکالمے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ بنگلہ دیش کا نام مزید روشن کریں گے اور عالمی مسائل کے حل کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں چمڑے کی منڈی بحران کا شکار، مدارس اور یتیم خانوں کو خسارہ، وجہ کیا ہے؟
ڈاکٹر خلیل الرحمان جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس حیثیت میں وہ عالمی امن و سلامتی، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، عالمی حکمرانی اور دیگر اہم بین الاقوامی امور پر ہونے والے مباحث اور اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب طارق رحمان کی ڈاکٹر خلیل رحمان کو مبارکباد