پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحما زمان کی ہلدی اور ڈھولکی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

ریحما زمان کا شمار پاکستان کی نوجوان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی بہترین اداکاری اور دلکش حسن کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

اداکارہ ’منت مراد‘، ’محشر‘، ’میرے سپنے‘، ’بے رخی‘، ’میرے بن جاؤ‘ اور’ شطرنج‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اس وقت ناظرین ڈرامہ ’میں زمین تو آسمان‘ میں ان کی پرفارمنس کو بے حد سراہ رہے ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں اداکارہ ریحما زمان کا نکاح برطانیہ میں مقیم ایک نیورو سرجن سے ہوا تھا۔

اس سال اداکارہ کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

ریحما نے اب اپنی شادی کی مختلف تقریبات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کر دی ہیں۔ آج انہوں نے اپنی نجی ہلدی کی تقریب کی شاندار ایچ ڈی تصاویر شیئر کیں، جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ موجود تھے۔

ہلدی کی تقریب میں ریحما نے گلابی اور فیروزی رنگ کا خوبصورت کڑھائی دار لانگ شرٹ زیب تن کیا، جس کے ساتھ سادہ فلیپر پہنا جب کہ سادہ پونی ٹیل ہیئر اسٹائل اپنایا اور خوبصورت زیورات سے اپنے انداز کو مکمل کیا۔

ریحما اپنے چھوٹے بھائی اور والدین کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے خوش اور پُرمسرت نظر آئیں۔

اس کے علاوہ ریحما نے ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ 

جس میں انہوں نے مہندی کے سبز رنگ کا دلکش لباس پہنا ہوا تھا، جو مکمل دبکہ کڑھائی سے مزین تھا۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کی تقریب

پڑھیں:

عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔

مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟

عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔

عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا