روسی صدر کی کارٹون سیریز میں دھماکے دار انٹری؟ قوم کو نئے سال کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس بار سیاسی داؤ پیچ کے بجائے کارٹون کی دنیا میں قدم رکھ کر سب کو حیران کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بچوں کے مشہور صدر پوٹن روسی کارٹون پروسٹوکواشینو میں آکر شائقین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
صدر پوٹن نے باتیں کرنے والی بلّی اور کتّے کے ساتھ کارٹون کا حصہ نظر آئے اور اپنی قوم کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
کارٹون میں افسانوی گاؤں پروسٹوکواشینو کے باسی اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے صدرِ روس کو اپنے پسندیدہ کرداروں کے ساتھ اسکرین پر دیکھا۔
خیال رہے کہ یہ پہلی بار ہے جب صدر پوٹن کا کردار کسی کارٹون میں پیش کیا گیا ہے اور یہ منظر نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کے لیے بھی دلچسپی کا باعث بنا۔
ماسکو میں واقع پروسٹوکواشینو تھیم پارک میں بچوں کے ساتھ آئے والدین نے بھی کارٹون میں صدر کی موجودگی کو خوش آئند قرار دیا۔
مرینا نامی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ “کارٹون میں تو سب کچھ ممکن ہوتا ہے، پھر پوٹن کی انٹری کیوں نہیں؟”
ایک اور خاتون نے کہا کہ بچے پہلے ہی صدر پوٹن کو جانتے ہیں اس لیے انھیں کارٹون میں دیکھنا ان کے لیے دلچسپ ہوگا جبکہ غیر ملکی ناظرین کے لیے بھی یہ ایک منفرد تجربہ بن سکتا ہے۔
صدر پوٹن کو کارٹون کیریکٹر میں پیش کرنے کا یہ منفرد خیال سویوزملتفلم اسٹوڈیو کی بورڈ چیئرپرسن یولیانا سلاشیوا کا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ روس اپنے کارٹون سابق کمیونسٹ ممالک، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطوں میں فروخت کرتا ہے اور اب چین میں بھی اپنی ثقافتی موجودگی بڑھانا چاہتا ہے۔
یولیانا سلاشیوا نے واضح کیا کہ پروسٹوکواشینو میں صدر پیوٹن کی شمولیت کو “سافٹ پاور” کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جس کا مقصد روسی ثقافت، اقدار اور قومی تشخص کو دنیا بھر میں فروغ دینا ہے۔
کارٹون میں صدر کی یہ غیر متوقع انٹری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین اسے کبھی دلچسپ تو کبھی حیران کن قرار دے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کارٹون میں صدر پوٹن
پڑھیں:
الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اسٹار فاسٹ بولر الزاری جوزف نے ٹیم میں منتخب ہونے کے باوجود دستیاب ہونے سے انکار کردیا۔
اگرچہ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے ان کی عدم دستیابی کی وجہ ذاتی وجوہات قرار دی تھی تاہم ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے واضح کیا ہے کہ الزاری جوزف نے خود سلیکشن قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف حال ہی میں انجری سے واپس آئے تھے اور انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کھیلنے سے معذرت کرلی۔
کوچ نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے اور اس حوالے سے فیصلہ بورڈ حکام کریں گے۔
پاکستان کے خلاف سیریز میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولنگ اٹیک کی ذمہ داری شمار جوزف، کیمار روچ، جیڈن سیلز، جسٹن گریوز اور کیمو پال پر ہوگی جبکہ اسپن شعبے میں جومیل واریکن، جوشوا بشپ اور کپتان روسٹن چیز دستیاب ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہفتہ کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 2 اگست سے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔