علم ایک انتہائی بیش بہا دولت اور عظیم نعمت ہے،عبدالقیوم ہالیجوی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کے امیر سائیں عبد القیوم ہالیجوی نے کہا ہے کہ علم ایک انتہائی بیش بہا دولت اور عظیم نعمت ہے شریعت اسلامیہ نے علم کو انتہائی عظیم مقام و مرتبہ عطا کیا ہے، اس وجہ سے کہ علم کے بغیر انسانی زندگی کے صلاح و فلاح کا تصور ممکن نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کے سب سے بہتر انسانوں یعنی انبیاء کرام کو وافر مقدار میں اس دولت سے بہرہ ور کیا تھا علماء کرام اپنے اپنے حلقے میں دین کے پیشوا اور قوم کے مقتدا ہیں ان کے اس رفیع منصب کے لحاظ سے ان پر بڑی گرانقدر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اس لیے ہم سب کا فرض ہے کہ ان عظیم الشان ذمہ داریوں کو پوری طرح محسوس کریں اور ان سے عہدہ برآ ہونے کی تدابیر کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فضلاء 2014 جامعہ اشرفیہ سکھر کے زیر انتظام مولانا قاری خلیل احمد بندھانی اور مولانا عبدالمالک بھیری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے زیرصدارت مفتی شفیع محمد ہالیجوی و میزبانی مولانا امان اللہ سکھروی، مولانا محمد ثاقب توحیدی ، مولانا طیب مختیار و دیگر کے منعقد سیرت، حیات و خدماتِ شیخین سیمینار کے موقع خصوصی خطاب فرماتے ہوئے کیا سیمینار میں مولانا محمد صالح انڈھڑ ،مفتی عبدالباری،مفتی عبدالغفار جمالی، مفتی محمد یاسین بندھانی،حافظ عبدالحمید مھر ،مولانا زبیر احمد مھر ،مولانا عبداللہ جتک،مولانا عبد القیوم حقانی، مولانا رحمت اللہ امیر،مولانا عبدالکریم عباسی،مولانا اسداللہ بھیو،صاحبزادہ مفتی عبدالحمید بھیری، صاحبزادہ قاری رشید احمد بندھانی ، صاحبزادہ حاجی محفوظ احمد بھیری، صاحبزادہ عقیل احمد بندھانی، صاحبزادہ قاری شکیل احمد بندھانی دیگر علماء کرام فضلاء و تلامذہ نے شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: احمد بندھانی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔