خصوصی افراد کا خیال رکھنا فلاحی ریاست کا ایک تصور ہے،گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260109-08-8
ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم سب خصوصی افراد کا خیال رکھیں یہ ہمارے خاص لوگ ہیں، ان کا خیال رکھیں گے، اللہ پاک بھی ہمیں اسکا اجر دے گا، ہمارے لیڈر عمران خان کی بھی یہی سوچ ہے کہ انکا خیال رکھا جائے، یہ فلاحی ریاست کا ایک تصور ہے، خیبرپختونخوا حکومت کی بھی کوشش ہوگی کہ خصوصی افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم ہوں، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے ٹرانسپورٹ اسپیشل کارڈ برائے معذوران کااجراء احسن اقدام ہے، جس سے خصوصی افراد کو ٹرانسپورٹ کی 50فیصد سستی سفری سہولت میسر ہوگی،ڈیرہ اسماعیل خان میں میگاپراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے، ڈیرہ کے شہری ان ترقیاتی پراجیکٹس کو اپنا سمجھیں، ترقیاتی کاموں کے دوران کچھ تکلیف تو ہوتی ہے، لیکن ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد اس کے بہت فوائد سامنے آئیں گے، میڈیا کے ذریعے اپیل کرتاہوں کہ شہری ڈیرہ اسماعیل خان، خیبرپختونخواہ اور پاکستان کو اپنا گھر سمجھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ اور سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں خصوصی افراد کیلئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ کے دفتر کی جانب سے ٹرانسپورٹ اسپیشل کارڈ برائے معذوران کے 300سے زائد کارڈ کے اجراء، 59ٹرائی سائیکل کی فراہمی اور 50خصوصی افراد میں اعلیٰ سماعت کی تقسیم کی پروقار تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا، تقریب میں کمشنر ڈیرہ دائود خان، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عبدالناصر خان، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ سید محمد ارسلان، سیکرٹری آر ٹی اے شوکت اقبال،سہارا سنٹر کے صدر عامر سہیل سدوزئی، سوشل ویلفیئر آفیسر ممتاز خان، چیئرمین بی او جی واسا نعمت اللہ خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زمونگ کور ڈیرہ کیمپس رفیع اللہ خان، فوکل پرسن نواز خان سمیت خصوصی افراد کی بڑی تعداد شریک تھی، سردار علی امین خان گنڈہ پور کی آمد پر کمشنر ڈیرہ دائود خان اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عبدالناصر خان نے ان کا استقبال کیا، تقریب میں خصوصی افراد میں مہمان خصوصی نے ٹرانسپورٹ اسپیشل کارڈ برائے معذوران کے 300سے زائد کارڈ، 59ٹرائی سائیکل کی فراہمی اور 50خصوصی افراد میں اعلیٰ سماعت تقسیم کئے، یہ ٹرانسپورٹ اسپیشل کارڈ برائے معذوران سیکرٹری آر ٹی اے نے خصوصی طورپر تیار کئے تھے، اسی طرح ان کی ہدایت پر سوشل ویلفیئر کی جانب سے 2/2ٹرائی سائیکل ہر ٹرانسپورٹ اڈے پر فراہم کر دی گئیں ہیں، اسی طرح بس پر چڑھنے کیلئے خصوصی ریمپ بھی تیار کئے گئے ہیں، ان کارڈ زکے ذریعے اب معذور افراد 50فیصد رایت کے ساتھ سفر کر سکیں گے، سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ ہم اس وقت تک عظیم قوم نہیں بن سکتے جب تک ہم اپنی سوچ کو نہیں بدلیں گے، ڈیرہ اسماعیل خان بگ سٹی بن رہاہے، میگاپراجیکٹس کیلئے تجاوزات کو ختم کرینگے کیونکہ تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، فلائی اوورز پر کام جاری ہے، اور اس کیلئے ہم نے این ایل سی کو 36کروڑ روپے کے اضافی فنڈز فراہم کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کمشنر ڈیرہ دائود خان اور ڈپٹی کمشنر عبدالناصر خان کی ترقیاتی منصوبوں پر گہری نظر ہے، اور وہ تمام محکموں سے رابطے میں ہیں،ہم سب مل کر اپنے علاقے، صوبے اور ملک کی خدمت کرینگے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹرانسپورٹ اسپیشل کارڈ برائے معذوران ڈیرہ اسماعیل خان خصوصی افراد کمشنر ڈیرہ کا خیال
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔