WE News:
2026-07-24@01:59:14 GMT

قومی ڈائیلاگ کانفرنس کے انعقاد پر حکومتی رد عمل کیا رہا؟

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT

قومی ڈائیلاگ کانفرنس کے انعقاد پر حکومتی رد عمل کیا رہا؟

قومی ڈائیلاگ کانفرنس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں، صدر مملکت آصف زرداری اور مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے سمیت مختلف تجاویز دی گئی ہیں، ان تجاویز پر حکومتی رہنماؤں کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کا مستقل اختیار دے رکھا ہے، اگر اپوزیشن بات کرنے کے لیے آگے آئے گی تو میں وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری، نواز شریف اور وزیراعظم کی مشاورت سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی تجویز

’اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی ابھی بھی موجود ہے، لیکن اپوزیشن کبھی مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں رہی، میڈیا پر ان کے بیانات سنے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں اس کے بعد میں نے ان کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن انہوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔‘

First Conference arranged by NDC has received lead coverage on all news media, the importance of Dialogue is now well understood the credit for this huge success goes to members and organisers of NDC.

. pic.twitter.com/VDRcrDyJHP

— National Dialogue Committee (@NDCOfficialACC) January 8, 2026

ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے قومی اسمبلی یا سینیٹ کے اراکین ہی آئیں گے تو نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے جو ارکان ہیں اگر تو وہ رکن قومی اسمبلی ہیں تو وہ مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

’۔۔۔لیکن اگر کوئی غیر منتخب نمائندہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو وہ حکومت سے براہ راست مذاکرات کر لے میری اس میں مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، میری ترجیح اراکین اسمبلی ہے۔‘

مزید پڑھیں:فواد چوہدری و دیگر کی سیاسی مذاکرات کے لیے کوششیں، پی ٹی آئی نے ’نمائشی ڈائیلاگ کمیٹی‘ قرار دیدیا

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن رہنما مذاکرات کی بات ٹاک شوز میں تو کرتے ہیں لیکن کبھی سنجیدہ طور پر مذاکرات کا اغاز نہیں کیا اگر اب وہ دوبارہ مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ ان سے بات کریں۔

ایاز صادق نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ مذاکرات کی پہلی ایک یا دو نشستوں میں کچھ نہ ہو لیکن مذاکرات کے نتیجے میں مسائل کا حل ہوگا۔

Thread – National Dialogue Committee meeting concluded in Islamabad on January 7, 2026. The meeting was attained all the representatives of Pakistani political parties and various stakeholders. The meeting focused on Pakistan’s political instability and economic challenges 1️⃣ pic.twitter.com/SsAw7lLbr0

— Jawad Yousafzai (@JawadYousufxai) January 7, 2026

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جس طرح کا اعلامیہ قومی ڈائیلاگ کانفرنس نے جاری کیا ہے اس طرح کے اعلامیے تو ہم متعدد بار جاری کرتے ہیں، جس طرح اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یاسمین راشد اور بشریٰ بی بی کو رہا کیا جائے تو وہ تو ہمارے اختیار میں نہیں ہے ان کو تو عدالتوں سے سزا ہوئی ہے۔

’ہم یہ کہتے ہیں کہ مل کر بیٹھ جائیں اور اس پر بات کریں کہ کس طرح ملک میں امن ہو سکتا ہے کس طرح دہشتگردی ختم ہو سکتی ہے، ایک طرف تو اپوزیشن ڈائیلاگ کی بات کرتی ہے تو دوسری طرف اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات ہیں کہ جو مذاکرات کرے گا وہ ہم میں سے نہیں ہیں۔‘

مزید پڑھیں: پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام کے لیے قومی ڈائیلاگ اور میثاق کی ضرورت ہے، اعظم نذیر تارڑ

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہو جاتی مذاکرات نہیں ہوں گے حالانکہ ملاقاتوں پر تو پابندی اب لگی ہے اس سے پہلے کئی مہینوں تک رہنماؤں اور عمران خان کی بہنوں کی عمران خان سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔

’اس وقت کیوں مذاکرات کی بات نہیں کی گئی، مذاکرات کی دعوت حکومت کی جانب سے تو پہلے بھی دی گئی تھی جو مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پی ٹی ائی نے خود نامزد کیے ہیں وہ بھی کہتے ہیں کہ مذاکرات کر لیں لیکن پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرتی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیکر ایاز صادق پی ٹی آئی دہشتگردی ڈائیلاگ قومی اسمبلی قومی ڈائیلاگ کانفرنس مصدق ملک

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیکر ایاز صادق پی ٹی ا ئی دہشتگردی ڈائیلاگ قومی اسمبلی قومی ڈائیلاگ کانفرنس مصدق ملک قومی ڈائیلاگ کانفرنس ایاز صادق نے کہا مذاکرات کے لیے قومی اسمبلی مذاکرات کی نے کہا کہ کی بات

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری