Jasarat News:
2026-07-24@13:10:06 GMT

صرف 1.7 میل کیلیے 53 سیکنڈ کی پرواز: انوکھا فضائی ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا میں فضائی سفر عموماً طویل فاصلوں اور گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے، مگر اسکاٹ لینڈ کے اورکنی جزائر میں ایک ایسی مسافر پرواز بھی چلائی جاتی ہے جو چند سیکنڈ میں اپنی منزل تک پہنچ جاتی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ پرواز دنیا کی سب سے مختصر شیڈولڈ مسافر فلائٹ کے طور پر جانی جاتی ہے، جو روزانہ ویسٹری اور پاپا ویسٹری نامی دو جزیروں کے درمیان آپریٹ ہوتی ہے۔

اس منفرد فضائی روٹ کا فاصلہ محض 1.

7 میل ہے، جسے عام حالات میں تقریباً 53 سیکنڈ میں طے کر لیا جاتا ہے جب کہ سرکاری طور پر اس پرواز کے لیے 90 سیکنڈ کا وقت مقرر ہے۔ موسمی حالات، خصوصاً تیز ہواؤں کی موجودگی میں یہ سفر مزید مختصر ہو جاتا ہے اور بعض اوقات ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل ہو جاتا ہے۔

یہ پرواز لوگن ایئر کی جانب سے برٹن نارمن بی این-2 آئی لینڈر طیارے کے ذریعے چلائی جاتی ہے، جو مختصر فاصلوں اور دشوار موسمی حالات میں محفوظ آپریشن کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مقامی آبادی کے لیے یہ پرواز نہ صرف سہولت کا ذریعہ ہے بلکہ روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بھی بن چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق سمندری راستے کے مقابلے میں یہ فضائی سروس زیادہ قابلِ اعتماد سمجھی جاتی ہے کیوں کہ خراب موسم میں فیری سروس اکثر منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے۔ اس کے برعکس یہ مختصر پرواز زیادہ تر حالات میں بلا تعطل جاری رہتی ہے، جس سے مقامی باشندوں کو آمدورفت میں آسانی ہوتی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جزیروں کے درمیان پل تعمیر کرنا عملی طور پر ممکن نہیں، کیونکہ اس پر بھاری لاگت آئے گی، موسم سخت ہے اور دونوں جزیروں کی مجموعی آبادی محض 600 کے قریب ہے۔ اسی لیے فضائی سروس کو ہی سب سے مؤثر حل قرار دیا گیا ہے۔

یہ مختصر ترین پرواز دنیا بھر کے سیاحوں اور ہوا بازی کے شوقین افراد کے لیے بھی دلچسپی کا باعث بن چکی ہے، جو محض چند سیکنڈ کی فلائٹ کا تجربہ کرنے کے لیے اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پرواز اس بات کی مثال ہے کہ کس طرح محدود وسائل اور جغرافیائی مشکلات کے باوجود جدید ٹیکنالوجی سے مؤثر سفری حل نکالا جا سکتا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یہ پرواز جاتی ہے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔

قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔

ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،

وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،

متعلقہ مضامین

  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا