بی بی ایل میں ناقص کارکردگی، آسٹریلوی کھلاڑی کی بابر اعظم کا مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ان دنوں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم گزشتہ روز میلبرن اسٹارز کے خلاف 17 رنز بناکر مارکس اسٹوئنس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تھے۔
آؤٹ کرنے سے کچھ دیر قبل مارکس اسٹوئنس کو بابر اعظم کے جاکر ان کا مذاق اڑاتے بھی دیکھا گیا اور ان کی آواز اسٹمپ مائیک کے ذریعے براہ راست نشر ہوگئی۔
Marcus Stoinis removes Babar Azam, and doesn't he love that ???? #BBL15 pic.
بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی
— KFC Big Bash League (@BBL) January 8, 2026انہیں کہتے سنا گیا کہ ’بابر، جانے کا وقت ہوگیا ہے‘۔ بعد ازاں انہیں بابر کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد جملے کستے دیکھا گیا تاہم میدان میں شور کے باعث وہ سنے نہ جاسکے۔
"It's good to know those stump mics are on." ????
????️ Marcus Stoinis on his words for Babar Azam | #BBL15 pic.twitter.com/7NAC9vxTSp
واضح رہے کہ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کے 7 میچز میں 2 نصف سنچریز اسکور کی ہیں جو بگ بیش کی تاریخ کی سست ترین نصف سنچریز میں شامل ہیں۔
بقیہ 5 میچز میں بھی بابر اعظم خاطر خواہ رنز کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بگ بیش لیگ
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔