وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرکاری ہسپتالوں کے لئے نئی میڈیسن لسٹ بنانے کا حکم دے دیا۔ نئی میڈیسن کی لسٹ مرتب کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں میںہیلتھ پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹر، نرس کے موبائل استعمال پر پابندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس موقع پر ہسپتالوں کے سیکورٹی گارڈ، وارڈ بوائے،نرسوں، فارمیسی سٹاف کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر سرکاری ہسپتال میں روزانہ نو بجے تک مکمل سٹیم کلینگ(Cleaning) کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو جدید طبی آلات سے لیس کرنے کے لئے چینی ساختہ طبی آلات کی اجازت نامے پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں موجودسیکورٹی کمپنیوں اور سیکورٹی گارڈ کے خلاف عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں میڈیسن کی فراہمی کے فول پروف طریقہ کاراپنانے کا حکم دیا۔ اس موقع پر پنجاب میں ایم ایس پول قائم کرنے اور صرف پرفارمنس پر تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میںکمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو ہاسپٹل سروے کی ذمہ داری بھی سوپنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیلتھ میں عوامی فلاحی اقدامات کی افادیت کا جائزہ لینے کے لئے ڈیٹا اینالیسز سنٹر قائم کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 2500سے زائد ڈاکٹرز کو دوسال سے کم عرصے میں جاب مل چکی ہیں۔ پنجاب بھر میں کارڈیک میڈیسن ہوم ڈیلیوری کے لئے 5 لاکھ85ہزار مریض رجسٹرڈکیے گئے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے 6ہزار مریضوں کو گھروں کی دہلیز پر میڈیسن کی فراہم کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 80ارب روپے میڈیسن کے لئے دے

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے سرکاری ہسپتالوں وزیر اعلی کیا گیا کا حکم کے لئے

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن