ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ، اسٹار کھلاڑی کی فٹنس غیر یقینی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا ہے جب اس کے اہم بیٹر تلک ورما نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی تین میچز سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ باقی میچز اور ورلڈکپ میں ان کی شرکت بھی غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس پیش رفت نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ اور شائقینِ کرکٹ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ تلک ورما حالیہ عرصے میں ٹیم کے قابلِ اعتماد کھلاڑیوں میں شمار ہوتے رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تلک ورما نے بدھ کے روز راجکوٹ میں ایک اہم سرجری کروائی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد کھلاڑی کی حالت تسلی بخش ہے، تاہم فوری طور پر میدان میں واپسی ممکن نہیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ان کی شرکت ممکن نہیں جب کہ باقی 2 میچز کے لیے حتمی فیصلہ ان کی فٹنس، بحالی اور دوبارہ ٹریننگ میں واپسی کے بعد کیا جائے گا۔
بی سی سی آئی کے مطابق تلک ورما نے منگل کے روز وجے ہزارے ٹرافی میں حیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہوئے بنگال کے خلاف میچ کھیلا تھا۔ میچ کے دوران کسی نمایاں چوٹ کی اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم بعد میں انہیں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر طبی معائنہ اور اسکین کیے گئے۔ ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعد سرجری کا فیصلہ کیا گیا تاکہ مستقبل میں کسی بڑے مسئلے سے بچا جا سکے۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ تلک ورما جمعرات کی صبح اسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں اور جمعہ کے روز حیدرآباد واپس روانہ ہوں گے، جہاں وہ بحالی کے عمل کا آغاز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ان کی فٹنس بحال ہونے میں وقت لگ سکتا ہے، اسی لیے نیوزی لینڈ کے خلاف مکمل سیریز میں ان کی واپسی کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔ مزید یہ کہ 7 فروری کو امریکا کے خلاف شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھی ان کی شرکت غیر یقینی قرار دی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی تلک ورما کے مطابق کے خلاف کے بعد
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔